آج کے دن شادیوں پر حاضری
اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھائیوں کو ٹھیک ہوں گے
اللہ پاک کی ذات کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں صبح اٹھا نماز فجر ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی پھر ناشتہ کیا ناشتہ بہت تھوڑا کیا تھا کیونکہ شادی پر جانا تھا تو اس لیے چائے کے ساتھ تھوڑا سا پر اٹھا لیا پھر واٹس ایپ چیک کیا کوئی دوستوں کے میسج آئے ہوئے تھے ان کو جواب دیا اس کے بعد مرغیوں کو دانہ ڈالا پھر موٹرسائیکل نکالا اور نائی کی دکان پر گیا بال اور داڑھی بنوانے کے لئے جب نائی کی دکان پر پہنچا تو پہلے سے ہی دکان پر کافی رش تھا تو میں انتظار کرنے کے لیے بیٹھ گیا تو پھر میں نے گاڑی بنوائی جب میرا نمبر آیا نائی کو پیسے دیے اور کچھ ٹائم کے لیے آ رے پر آ گیا پھر واپس گھر آیا اور گھر آ کر نہا دھو کر اور شادیوں پر جانے کے لیے تیاری کرنے لگا کیونکہ آج ہمارے محلےاور رشتہ داروں میں دو تین شادیاں تھیں ایک شادی پر تو میں رات کو کھانا کھایا تھا اور اب رشتہ داروں کی شادی پر جانا تھا تیار ہو کر میں شادی پر چلا گیا جب شادی والے گھر پہنچا تو کھانا شروع ہو چکا تھا کچھ دیر میں نے انتظار کیا اور پھر میں نے بھی کھانا کھایا پھر وہاں سے اٹھ کر پڑوس والی شادی پر چلا گیا اور وہاں کچھ ٹائم بیٹھا اور گھر واپس آ گیا اور ٹی وی دیکھنے لگا اور پھر آج کی پوسٹ لکھی مجھے امید ہے کہ آپ کو پسند آئے گی
اس اتوار کو شادیاں اتنی تھیں جیسے اگلی اتوار کو پابندی لگنی ھو
ہر طرف شادی ہی شادی