آج بجلی نہیں تھی

in Urdu Communitylast year

اردو کمیونٹی کے دوستوں میری طرف سے آپ سب بھائیوں کو پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر ناشتہ تیار ہونے کا انتظار کرنے لگا جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے ناشتہ کیا اور پھر گھر کے لئے گوشت لینے کے لئے چلا گیا آج بدھ کا دن تھا تو اس لیے بڑی گوشت کی چھٹی تھی تو میں نے مرغی کا گوشت لیا اور گھر واپس آ گیا پھر واش روم میں گیا اور نہا دھو کر کپڑے تبدیل کئے اور ارے پر چلا گیا جب میں ارے پر پہنچا تو مستری اور مزدور آئے ہوئے تھے اور رات کو آندھی کی وجہ سے بجلی نہیں تھی تو بجلی آنے کا انتظار کر رہے تھے کیوں کہ انہوں نے اری تیز کرنی تھی میں بھی ارے پر بیٹھ کر بجلی آنے کا انتظار کرنے لگا پھر لکڑیاں ائیں جن کو اتارنے میں میں نے مدد کی پھر میں پراپرٹی کے آفس میں جا کر بیٹھ گیا اور سولر والا پنکھا آن کیا تو مستری اور مزدور بھی آفس میں آ کر بیٹھ گئے گیارہ بجے میں گھر واپس آیا کیونکہ آج بہت زیادہ گرمی ہو رہی تھی اس وقت تک تو بجلی نہیں آئی تھی گھر آ کر ایک بار پھر میں نہایا اور پھر روٹی کھانے بیٹھ گیا ابھی میں روٹی کھا ہی رہا تھا تو بجلی بھی آ گئی روٹی کھا کر میں اپنے کمرے میں گیا آرام کرنے لگا کیونکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے میں نہیں سو پایا تھا تو اس لیے مجھے کافی زیادہ نیند آئی ہوئی تھی
IMG20230614072256.jpg

IMG20230614071952.jpg

IMG20230614071819.jpg

IMG20230614071815.jpg
پھر گھر والوں نے مجھے ظہر کی نماز کے لئے اٹھایا اور میں نے وضو کرکے نماز ظہر ادا کی اور پھر چاہے پی کر موبائل پر انٹرنیٹ آن کرکے فیس بک دیکھنے لگا جی بجے میں ارے پر گیا تو وہاں پر میرے دوست بھی آئے ہوئے تھے ان کے ساتھ گپ شپ لگائیں اور مغرب کے وقت میں گھر آگیا گھر آکر میں نے مغرب کی نماز ادا کی یہ تھی میری آج بھی ڈائری

Sort:  

no tienes electricidad, no tienes sistema solar en tu país. Fotos de hombre viejo es un clic único. es muy dificil vivir electrico en esta era

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59426.36
ETH 2654.07
USDT 1.00
SBD 2.43