آج بہت بارش ہوئی ہے

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کے دوستوں اور بھائیوں آپ سب کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے سب بھائیوں خیر خیریت سے ہوں گے آپ کی دعاؤں اور اللہ پاک کی کرم نوازی سے میں بھی خیر خیریت سے ہوں آج صبح میں اٹھ کر وضو کر کے نماز ادا کی اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد گھاس کاٹنے کے لیے زمینوں پر چلا گیا جب میں گھاس کاٹ رہا تھا تو ہلکی ہلکی بارش ہونا شروع ہوگئی میں نے راستہ کیچڑ کی وجہ سے خراب ہونے کے ڈر سے جلدی جلدی گھاس کو کپڑے میں لپیٹ اور موٹرسائیکل پر باندھ کر نکلنے ہی والا تھا تو بہت ہی تیز بارش شروع ہو گئی میں موٹر سائیکل چلا کر نکلا ہی تھا تو میں پورا میرے کپڑے پوری طرح بھیگ گئے اور راستہ پر بھی بارش کی وجہ سے کیچڑ بننا شروع ہو گیا تھا میں بڑی احتیاط کے ساتھ موٹر سائیکل کو لے کر روڈ پر چڑھا میرے کپڑے مکمل طور پر بھی گئے اور موبائل خراب ہونے کی ڈر سے میں راستے پر ایک دکان پر روکا جہاں سے میں نے ایک شاپر لیا اور موبائل کو اس میں ڈالا تاکہ وہ موبائل پانی اندر جانے کی وجہ سے خراب نہ ہو جائے میں تھوڑی دیر کے لئے تو دوکان پر کھڑا رہا تاکہ بارش تھم جائے جب بارش ہلکی ہوئی تو میں پ ھر موٹرسائیکل لے کر اپنے گھر کی طرف آیا میں نے گھر پہنچ کر موٹر سائیکل سے گھاس کو اتار کر کمرے میں رکھا اور پھر موٹر سائیکل کو برآمدے میں کھڑا کیا اور جیب میں سے موبائل بھی باہر نکال کر رکھ دیا جب بارش روک گی تو میں واش روم میں جا کر نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور ارے پر چلا گیا جب ارے پر پہنچا تو پتی چلا کہ آج مستری بیمار ہونے کی وجہ سے چھٹی پر ہے تو میں بھی جاکر پراپرٹی کے آفس میں بیٹھ گیا وہاں پر ہم نے ساتھ والے ہوٹل سے چائے منگوائی آج چائے پینے کا بہت زیادہ دل کر رہا تھا کیونکہ موسم بھی ٹھنڈا ہو گیا تھا جب گھر واپس آنے لگا تو میں مسلم بینک کی اے ٹی ایم مشین پر گیا جہاں سے میں نے کچھ پیسے نکلوائے جن کی مجھے ضرورت تھی
IMG20220817101743.jpg

IMG20220817101711.jpg

IMG20220727083504.jpg

IMG20220727083449.jpg

IMG20220727083446.jpg
اور راستے میں ایک سموسے والی دوکان سے میں نے گرم گرم سموسے کھایا پھر گھر پہنچا تو گھر والے روٹی کھا رہے تھے میں نے بھی تھوڑی سی روٹی کھائیں کیوں کے میں پہلے سے ہی ایک سموسہ کھا کر آرہا تھا پھر میں اپنے کمرے میں جاکر کولر چلا کر سونے لگا مگر بارش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہونے سے کولر کی ہوا بہت ہی ٹھنڈی لگ رہی تھی جس کی وجہ سے مجھے سردی لگنے لگی تو میں نے جاکر کولر کو بند کر دیا اور چھت والا پنکھا چلا کر سو گیا جب میں اٹھا تو اس وقت چار بج رہے تھے میں نے نہا دھو کر ٹی وی ان کر کے دیکھنے لگا پھر عصر کے وقت محلے میں ہونے والی فوتگی کی فاتحہ خوانی پڑھنے کے لئے چلا گیا فاتحہ خوانی کر کے میں ارے پر گیا جہاں پر پہلے سے ہی دوست آئے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ گپ شپ کی اور شام کے وقت گھر واپس آکر میں نے آج کی پوسٹ لکھی مجھے امید ہے کہ میرے بھائیوں کو میری آج کی یہ پوسٹ پسند آئے گی اور مجھے لائیک اور ووٹ بھی دیں گے

Sort:  

Aap nay achi pictures banai hain

 2 years ago 

Ap ny bht hi tafseel sy post likhy h aur photography bht hi achi ki h

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32