عید کے کپڑوں کی خریداری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی میں میری طرف سے میرے سب بھائیوں کو پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام بھائی اور اردو کمیونٹی کے ممبر بالکل ٹھیک ہوں گے اور اپنے روزمرہ کے کام اچھی طریقے سے سرانجام رہے ہوں گے آپ بھائیوں کی دعاؤں سے میں بھی اپنے کاموں میں مصروف رہتا ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں اللہ کے حکم سے اگلے مہینے میں ماہ رمضان کی آمد آمد ہے تو اس لیے عیدوں کے کپڑے لینے کے لئے آج میں کپڑے کی دکان پر گیا کیوں کہ جب روزے کھا جاتے ہیں تو کپڑے لینے کے لیے روزے کی حالت میں جانا مشکل ہو جاتا ہے پھر ایک اور مسئلہ بھی بن جاتا ہے کہ درزیوں کے پاس کپڑوں کا راش ہوتا ہے تو اس لیے نہ تو وہ اچھی طرح سے سلائی کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور آرڈر لینے کو تیار ہوتے ہیں جس کے لیے ان کی منت سماجت کرنی پڑتی ہے تو اس لئے میں نے سوچا کے روزوں سے پہلے ہی کپڑے لے کر درزیوں کو سلائی کے لیے دے دیے جائیں تو اس لیے آج میں نے اپنے روزمرہ کے کام ختم کر کے جب فری ہوا تو ایک دوست کی کپڑے کی دوکان پر کپڑے لینے کے لئے چلا گیا کپڑے کی دکان پر پہنچا تو سب سے پہلے دوست کے ساتھ سلام دعا ہوئی اور پھر اس نے میرے لئے چائے کا آرڈر دیا دوکان پر مختلف قسم کی عید کے کپڑوں کی ورائٹی آئی ہوئی تھی جو دکان دار نے مجھے سب دکھائی اور ان میں سے میں عید کے لیے کپڑوں کو پسند کرنے لگا جو کہ میں نے تین جوڑے کپڑوں کے پسند کیے اور پھر جب اس نے مجھے کپڑوں کا ریٹ بتایا تو میں نے اس کو کچھ قیمت کم کرنے کے لئے کہا تو اس نے میرے ساتھ پانچ سو روپے کی کمی کی جو کہ میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور باقی کپڑوں کے پیسے دیے کر میں گھر آگیا جب گھر والوں نے میرے عید کے کپڑے دیکھے تو ان کو بھی پسند آئے انشاء اللہ تعالی میں ایک دو دن کے بعد ان کپڑوں کو درزی کو دینے کے لئے جاؤں گا تاکہ روزوں سے پہلے ہی مجھے ان کی سلائی مکمل کر کے دے دے پھر عصر کے اوقات میں نے نماز عصر ادا کی اور پھر کبڈی دیکھنے کے لئے چلا گیا گرمیوں کی وجہ سے دھوپ تیز ہوتی ہے

IMG20211129134555.jpg

IMG20211129134544.jpg

IMG20211129134520.jpg

IMG20211129134516.jpg

IMG20211129133854.jpg

IMG20211129133834.jpg

IMG20211129133629.jpg

IMG20211129133540.jpg

IMG20211129132944.jpg

IMG20211129132438.jpg

تو اس لیے کبڈی بھی تھوڑی دیر سے شروع ہوتی ہے تاکہ گرمی کم ہو جائے آج کی کبڈی میں کھلاڑیوں نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا کبڈی ختم ہوئی تو میں گھر واپس آیا اور ڈائری لکھنے لگا

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 56965.36
ETH 2498.49
USDT 1.00
SBD 2.34