عید قربانی کے دن کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو بڑی عید بہت بہت مبارک ہو آپ سب امید کرتا ہوں کہ آپ سب بھائیوں کی عید بہت ہی اچھے طریقے سے گزر گئی ہوگی اور گوشت سے نئے پکوان بنا کر انجوائے کر رہے ہوں گے آج میں بھی تیار ہو کر مسجد میں نماز عید پڑھنے کیلئے چلا گیا ہماری مسجد میں عید کی نماز کا وقت چھ بج کر تیس منٹ کا تھا نماز عید ادا کر کے میں گھر واپس آیا تو کچھ ہی دیر بعد قصاب بھی ہمارا دمبہ ذنح کرنے کے لئے پہنچ گیا میں نے قصاب کے ساتھ دمبہ ذبح کرنے میں پوری مدد گی دمبہ کے کلیچے کو پہلے کڑاہی میں ڈال کر اور ساتھ گوشت کو پکایا اور کھایا آج ہماری ایک گائے میں حصہ بھی تھا جو ہم نے پہلی بار حصہ ڈالا تھا جب گائے والوں کی کال آئی تو اس وقت میں اپنے گھر میں دنبہ کا گوشت بنانے میں مصروف تھا جب میں گھر میں گوشت بنا کر فارغ ہوا تو میں نے گائے والوں کو کال کی تو انہوں نے کہا کہ تم بارہ بجے آ کر اپنا حصہ لے جانا جب بارہ بجے تو میں نے موٹرسائیکل نکالا اور گوشت کیلئے ایک گٹو لیکر حصہ لینے چلا گیا جب میں وہاں پر پہنچا
IMG20220710121644.jpg

IMG20220710121552.jpg

IMG20220710121504.jpg

IMG20220710121435.jpg

IMG20220710121404.jpg

IMG20220710120111.jpg

IMG20220710120107.jpg
تو ابھی بھی تھوڑا سا گوشت بنانا باقی تھا میں وہی پر بیٹھ کر انتظار کرنے لگا اور پھر جب گوشت بن گیا تو انہوں نے سارے گوشت کو مکس کیا اور پھر سات حصے بنا کر رکھے گائے کہ پائوں کو دو دو کر کے دو حصوں پر رکھا اور ایک حصہ پر مغز رکھ دیا پھر سب حصے والوں کے پرچیوں پر نام لے کر ایک آدمی نے پرچیاں لے کر سب حصوں پر رکھی تو میری پرچی پائوں والے حصہ پر آئی تھی جس پر پائے تھے میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے پائوں کو سال بہت ہی اچھا لگتا ہے پھر میں نے اپنا حصہ گٹوں میں ڈالا اور موٹر سائیکل پر رکھ کر گھر لے آیا میں گھر والوں کو پائوں کے بارے میں بتایا تو گھر والے بھی خوش ہوئے اور پھر ہم نے اس کے حصے کرکے غریبوں میں تقسیم کیا اور میں آج بہت ہی زیادہ تھک گیا تھا کیونکہ دمبہ کا گوشت بھی میں نے خود بنایا تھا تو پھر میں نے نہا کر کپڑے چینج کیے اور اور آرام کرنے لگا آپ پھر میں نے نماز ظہر ادا کرکے آج کی یہ ڈائری لکھی

Sort:  

You have presented a very beautiful diary. The beginning of the day was very beautiful. Eid-ul-Azha is a very beautiful day. It is a great festival for Muslims. Enjoyed the day of Eid in a very beautiful way. Thank you so much for sharing your post with us.

Best regards from me 💞

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60578.94
ETH 2625.05
USDT 1.00
SBD 2.54