آج کی ڈائیری

in Urdu Community2 years ago

اردو کمیونٹی کی تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے امید ہے کہ اردو کمیونٹی کے تمام ممبر خیرو آفیت سے ہونگے آپ دوستوں کی دعاؤں سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں آج کا دن بھی اللہ تعالی کا بابرکت نام لے کر شروع کیا نماز فجر ادا کی ناشتہ کیا اور ناشتہ کر کے اللہ پاک کا شکر ادا کیا آج صبح سویرے ہی موسم بہت ہی پیارا بنا ہوا تھا اس طرف بادل چھائے ہوئے تھے اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی کپڑے تبدیل کر کے موٹرسائیکل نکالا ارے پر کام پر چلا گیا ارے پر جاکر مستری اور مزدور کے ساتھ پہلے دعا سلامتی اور پھر ان کے ساتھ مل کر کٹائی کرنے والی لکڑی کو ارے کے قریب آ کر رکھا پھر مستری اور مزدور لکڑی کی کٹائی کرنے لگے اور میں جا کر چارپائی پر بیٹھ گیا لکڑی کٹائی کرنے کے بعد مستری اور مزدوروں کے لیے چائے منگوائی ٹھنڈے موسم میں گرم گرم چائے نے بہت ہی مزا کیا پھر کام کرنے لگے جب سارا کام ختم ہوگیا تو مستری اور مزدور میں ساتھ والے ہوٹل پر جا کر روٹی کھائیں اور میں موٹرسائیکل لے کر اپنے گھر آ گیا گھر آکر میں نے بھی روٹی کھائیں پھر میں اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی دیکھنے لگا عصر کے بعد میں ارے پر گیا جب ارے پر پہنچا تو مستری اور مزدور چھٹی کر کے گھر جا رہے تھے میں بھی ارے پر بیٹھ کر موسم کو انجوائے کرنے لگا جب ہلکی ہلکی رم جھم شروع ہوئی تو موسم کافی ٹھنڈا ہوگیا مجھے بھی سردی لگنے لگی تو میں گھر واپس آ گیا جب گھر پہنچا تو مغرب کی اذان ہونے لگی وضو کرکے نماز مغرب ادا کی رات کا کھانا کھا کر اپنے کمرے میں جا کر آج کی ڈائیری لکھی امید ہے کہ آپ سب دوستوں کو میری آج بھی یہ ڈائیری پسند آئے گی
IMG20220216111453.jpg

IMG20220216111447.jpg

IMG20220216111441.jpg

IMG20220216111437.jpg

IMG20220216111434.jpg

IMG20220216111431.jpg

IMG20220216111418.jpg

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.11
JST 0.033
BTC 63901.15
ETH 3133.40
USDT 1.00
SBD 4.05