آج کی ڈائیری

in Urdu Community3 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں آج صبح اٹھ کر جب ٹائم دیکھا تو فجر کی نماز کا وقت گزر چکا تھا بستر میں ہی موبائل اٹھا کر دیکھنے لگا ناشتہ تیار ہوا تو گھر والوں نے بلایا ناشتہ کرنے کے لیے تو میں موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور بستر سے نکل کر منہ دھویا اور ناشتہ کرنے کے لئے چلا گیا ناشتے میں پراٹھے اور ساتھ میں دہی تھی ناشتہ کرکے میں کچن میں ہی بیٹھا رہا آج صبح کے وقت اتنی زیادہ سردی محسوس نہیں ہو رہی تھی ایسے لگ رہا تھا جیسے کہ اب سردیوں کا موسم گزر رہا ہے اور موسم بہار کی آمد آمد ہے میں بھی نہانے کے لیے واش روم میں کپڑے لے کر چلا گیا نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے تیار ہو کر موٹر سائیکل نکالا اور کام کے لیے ارے پر چلا گیا وہاں جاکر دیکھا تو مستری اور مزدور پہلے سے ہی ارا چلا کر کام کر رہے تھے میں بھی جا کر چار پائی پر بیٹھ گیا کچھ لکڑیاں لینے والے آئے تو ان کو آگ جلانے کے لیے لکڑیاں دی پھر میں نے موسیٰ خیل پر ایک لکڑیاں بچنے والے کو کال کی کیوں کے ہمارے پاس لکڑی جلانے والی کم پڑی تھی تو اس سے ہم پہلے بھی لیتے ہیں اس کے ساتھ جب سودا ہو گیا تو اس کو ایک ایزی پیسے والی شاپ پر جا کر ایزی پیسہ کریا پھر اس نے آج لکڑیوں کی گاڑی بھیجنے کا وعدہ کیا پھر ارے سے دوپہر کے وقت میں گھر آیا گھر آکر میں نے چائے پی اور ظہر کی نماز ادا کرکے کپڑا اٹھایا موٹرسائیکل لے کر گھاس کاٹنے کے لئے چلا گیا

IMG20211211170534.jpg

IMG20211211170422.jpg

IMG20211211170516.jpg

IMG20211211170413.jpg

جا کر گھاس کاٹا اور موٹر سائیکل پر لاد کر گھر لایا جب گھر پہنچا کر ٹوکے کی مدد سے گھاس کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر رکھا ابھی گھاس کاٹ ہی رہا تھا تو موسی خیل سے لکڑیوں والے کی کال آگئی کے ہم نے آپ کی لکڑیاں گاڑی پر لوڈ کریا دی ہیں جو شام تک پہنچ جائیں گی اور ہم نے گاڑی والی کو آپ کا نمبر اور پتہ بتا دیا ہے جب میں عصر کی نماز پڑھ گیا اور ارے پر گیا تھا مستری اور مزدور ارا بند کر کے اپنے گھروں کو جا چکے تھے

IMG20211211170408.jpg
شام سے کچھ سے کچھ وقت پہلے میرے نمبر پر ایک کال آئی جو لکڑیوں والی گاڑی کے ڈرائیور کی تھی وہ ہمارے شہر پہنچ گیا تھا میں نے اس کو اپنے ارے کی جگہ کا بتایا جب وہ پہنچا تو میں نے لکڑیاں گاڑی سے اتارنے کے لیے ایک مزدور کو کال کی اور اس کے ساتھ مءں نے بھی مدد کی لکڑیاں جب ہم نے اتار لی تو کافی اندھیرا ہو چکا تھا میں نے مزدور کو پیسے دیے اور گاڑی والے کو روٹی کھانے کا کہا مگر اس نے انکار کر دیا تو میں بھی گھر آکر منہ ہاتھ دھو کر وضو کیا اور عشاء کی نماز ادا کرنے لگا نماز ادا کر کے میں اپنے کمرے میں آکر بیٹھ گیا پھر گھر والوں نے مجھ کو سالن گرم کر کے دیا روٹی کھانے کے بعد اج کی ڈائیری لکھی

Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ آپ بہت اچھا اور محنت سے کام کر رہے ہو

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 63964.02
ETH 2592.87
USDT 1.00
SBD 2.75