آج کی ڈائیری

in Urdu Community3 years ago

اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میری دعا ہے کہ آپ سب بھائی اپنی اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کریں اور ہر مصیبت سے اللہ تعالی آپ سب کو محفوظ رکھے آپ بھائیوں کی دعاؤں سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں اور صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں نے ٹائم دیکھا تو اس وقت سے بچ کر تیس منٹ سے میں بستر سے نکل کر واش روم گیا اور وہاں سے وضو کر کے واپس آیا کمرے میں آ کر فجر کی نماز ادا کرنے لگا پھر میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی آج میں نے ساتوں پارہ سے شروع کیا تھا ایک رکوع قرآن مجید کا پڑھا اور دعا مانگ کر کچن میں چلا گیا وہاں جاکر میں نے ناشتہ کیا سب گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر ناشتہ وہی کچن میں امی کے ساتھ بیٹھا رہا اور گپ شپ کرتے رہے پھر میں تیار ہوا کپڑے چینج کیے اور ارے پر جانے کی تیاری کرنے لگا میں موٹر سائیکل نکالا اور ارے پر چلا گیا راستے میں میں نے پٹرول پمپس سے موٹرسائیکل میں دو سو روپے کا پیٹرول ڈلوایا جب میں ارے پر پہنچا تو مستری اور مزدور آئے ہوئے تھے مستری نے اری تیز کی اور مزدور صفائی کرنے لگا جب اری تیز ہو گئی اور صفائی کر کے ہم نے انجن چلایا اور کام شروع کر دیا کام کرکے ہم بیٹھے ہوئے تھے تو کچھ دوست آگئے ان کے ساتھ گپ شپ کی اور چائے پی اور پھر موٹر سائیکل پر میں دوستوں کے ساتھ ڈاگ ریس پر چلا گیا ڈاگ ریس پر پہنچے تو بہت زیادہ تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے ڈاگ ریس دیکھنے کے لئے ہم بھی ڈاگ ریس دیکھنے لگے میں کسی ڈاگ ریس پر پہلی بار گیا تھا تو دیکھ کر بہت مزہ آیا پورے پاکستان سے ڈوگ ریس میں حصہ لینے کے لیے بہت سے کتے آئے ہوئے تھے اور ان کا نظام بھی بہت اچھا تھا ایک طرف سے کتوں کو چھوڑا جاتا تھا
IMG20220206130537.jpg

IMG20220206125747.jpg

IMG20220206125716.jpg

IMG20220206124713.jpg

IMG20220206124459.jpg

IMG20220206124320.jpg

IMG20220206124308.jpg

IMG20220206123916.jpg
جن کے آگے ایک تار سے مصنوعی قسم کا خرگوش بندھ ہوا تھا تار کو ایک چرخے کی مدد سے گھمایا جاتا تھا اور وہ پھر تیز دوڑنے لگتا تھا گھمانے کے لئے ایک بندہ بیٹھا ہوا تھا جس کو پکڑنے کے لیے کتے ڈرتے تھے اور آخر میں ایک لین لگی ہوتی تھی جس کو پہلے کراس کرنے والا کتا پہلے نمبر پر ہوتا تھا لین کی ایک طرف اس کے ساتھ ہی ایک کیمرہ مین بھی بیٹھا ہوتا ہے جو دوڑنے والے کتوں کی ریکارڈنگ کرتا رہتا تھا اور اگر کسی کتوں کے پہلے نمبر آنے پر شک پڑھ جاتا تو کیمرے کی ریکارڈنگ سے ان کو دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا تھا کہ کون سا پہلے نمبر پر آیا ہے ہم کافی دیر تک ڈاگ ریس دیکھتے رہے میں نے وہاں پر فوٹو بھی بنائے جو آپ سب دوست دیکھ سکتے ہیں جب ہمیں بھوک لگی تو ہم وہاں پر چاولوں والوں سے جا کر چاول کھانے چلے گئے ریس ختم ہوئی تو میں گھر پر آیا اور گھر آکر نماز ظہر ادا کی اور چائے پی کر آج کی ڈائری لکھنے لگا امید ہے کہ آپ سب بھائی میری اس گاڑی کو پسند کریں گے

Sort:  

Bhot achi photography ki hy

 3 years ago 

i liked your this post, i love dog race very much, that was amazing show

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 58119.05
ETH 2357.18
USDT 1.00
SBD 2.36