گڑ والے میٹھے چاول

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو اسلام علیکم مجھے امید ہے کہ میری سب بہنیں خیریت سے ہو گی میں بھی خیریت سے ہوں آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ ایک نئی ریسپی لے کر حاضر ہوئی ہوں میری بہنوں نے اکثر اپنے گھروں میں چاول بنائے ہوں گے جس میں میٹھے چاول گوشت چاول چنا چاول بنانے ہوں گی میں آج اپنی بہنوں کے ساتھ گڑ والے چاول بنانے کی ریسپی شیئر کرنے جا رہی ہوں امید ہے کہ میرے اس طریقے پر عمل کرکے آپ اپنے دسترخوان پر گڑ والے چاولوں کو زینت بنیں گی گڑ والے چاولوں کو بنانے کا طریقہ نہایت آسان آئے اور دوسرے چاولوں کی طرح ہی ہے مگر اس میں تھوڑا سا مختلف ہے گڑ والے چاولوں میں شامل ہو نے والی مختلف اجزاء یہ ہے

یہ ہیں

چاول
گڑ
گھی
سفید زیرا
الائچی
دوسرے چاولوں کی طرح آپ ان چاولوں کو بھی پندرہ سے بیس منٹ پہلے پانی میں بھگو کر رکھیں اور گڑ کو بھی پانی میں بھگو دیں جب گڑ پانی میں حل ہو جائے تو پھر اس کو چھان لیں تاکہ اس میں ریت وغیرہ نکل جائے چاولوں کی مقدار کے مطابق پانی ڈال کر گڑ کو ابلنے کے لیے رکھ دیں جب گڑ والا پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں اور ساتھ میں سفید زیرہ اور الائچی اور گھی بھی شامل کردیں
IMG20220608173501.jpg

IMG20220608172649.jpg

IMG20220608163405.jpg
گھی کی مقدار 1/4 حصہ شامل کریں گڑ کی مقدار 1/2 چاولوں کا شامل کریں جب چاول اچھی طرح گھل جائے اور پانی پر خشک ہونے لگے تو اس کو دم پر رکھ دیں عام چاولوں کی طرح تقریبا دس سے پندرہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد آپ کے گڑوالے چاول تیار ہو جائیں گے امید ہے کہ میری بہنیں میری اس ریسیپی ضرور بنائی گئی اور پسند نہیں کریں گے شکریہ آج میں نے گڑ والے چاول بنا کر رشتے داروں میں تقسیم کر دیے
IMG-20220608-WA0022.jpg

IMG-20220608-WA0023.jpg

IMG20220608163405.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 57485.95
ETH 2901.27
USDT 1.00
SBD 3.67