تقسیم نیاز شہدائے کربلا کے سلسلے میں
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنیں اور بھائی خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہو آج میں نے صبح اٹھ کر منہ دھو کر ناشتہ بنایا اس کے بعد میں نے ایک گائے کو چارا ڈالا اور پھر دودھ نکالا اور اس کے بعد دودھ کو چھان کر گرم کرنے کے لئے رکھ دیا پھر میں نے بستروں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور جھاڑو دینے لگی پھر میں نے صبح ناشتے والے برتنوں کو دھویا اور اس کے بعد مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا اور گائے کو پانی پلا کر کمرے میں باندھ دیا پھر میں نے آٹا گوندھا کر رکھا اس کے بعد سالن بنانے کی تیاری کرنے لگی جب ظالم پیار ہوگیا تو میں نے تندور میں آگ لگی اور پھر روٹی بنا کر سب گھر والوں کو دی آج محرم الحرام کے سلسلے میں میں نے چاولوں نیاز کا لنگر کرنا تھا تو اسں لیے میں نے صبح ہی مرغی کا گوشت منگوا کر رکھ دیا تھا روٹی کھا کر میں نے چاولوں کو اچھی طرح صاف کر کے پانی میں بھگو کر رکھ دیا
اور باقی سامان پیاز ٹماٹر تھوم وغیرہ کا پیسٹ بھی بنا کر رکھ دیا تاکہ دوپہر کے وقت بنانے میں آسانی ہو پھر میں آرام کرنے کے لئے سو گئی جب اٹھی تو گھر والوں کو چائے بنا کر دیں او ر پھر میں چاول بنانے شروع کر دیئے گرمی بھی زیادہ تھی جب چاول تیار ہوئے تو میں نے پہلے شہدائے کربلا اور رشتہ داروں کے لیے دعائیں مانگیں پھر چاول تقسیم کیے جب چاول تقسیم ہوگئے تو میں نے برتنوں کو دھو کر رکھا اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک میری اس تھوڑی سی نیاز کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آنے والے دنوں میں مزید کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
Your School, College And University Photography Contest || Season 1 week 1 || 08/08/2022
چاول بہت لذیذ لگ رہے ہیں۔