سوجی والا حلوہ بنانے کا طریقہ

in Urdu Communitylast year

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہے اج میں اپنی بہنوں کے ساتھ ایک نئی ڈش لے کر حاضر ہوئی ہوں جیسا کہ اج کل بارشوں کا موسم چل رہا ہے بارشوں میں نمکین کے ساتھ میٹھا کھانے کو دل کرتا ہے تو اس لیے اج میں اپنی بہنوں کے ساتھ سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ شیئر کر رہی ہوں سوجی کے حلوہ بنانے کے لیے جن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے
وہ یہ ہیں
سوجی
گھی
چینی
الائچی
میوہ
گری

بنانے کا طریقہ کار

سوجی کا حلوہ بنانے کے لیے سب سے پہلے اپ سوجی کو اچھی طرح چھان لیں پھر ایک کڑھائی لے کر اس میں گھی ڈالیں گھی گرم ہونے پر سوجی شامل کر دیں سوجی کو اچھی طرح گھی میں پکائیں اس کے بعد اپ اس میں حسب وزن چینی شامل کر دیں جب چینی سوجی میں اچھی طرح حل ہو جائے
IMG20230720091010.jpg

IMG20230720090432.jpg

IMG20230720085556.jpg
تو حسب ضرورت پانی بھی گرم کر کے شامل کر دیں جب سوجی میں سے پانی خشک ہو جائے اور گھی نکلنا شروع ہو جائے تو حلوہ براؤن ہونے تک گھی میں پکاتے رہیں اور پھر اس میں حسب ضرورت میوہ گری اور الائچی شامل کر دیں حلوہ بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں جو کہ میری بہنوں کو اکثر معلوم نہیں ہوتا سوجی چینی اور گھی ہم وزن استعمال کریں مطلب جس مقدار میں سوجی ہو اسے مقدار میں چینی اور گھی بھی شامل کریں تو امید کرتی ہوں کہ اپ کا بہت ہی مزیدار حلوہ تیار ہوگا

Sort:  
Loading...
 last year 

یہ بہت لذیذ کھانا ہے، اور آپ نے بہت مزیدار پکایا ہے، مجھے یہ کھانا پسند ہے۔

ap nay bhut achi dish bani hai, yeah dish tu moun ma pani lay i hai

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.13
JST 0.027
BTC 59239.80
ETH 2662.03
USDT 1.00
SBD 2.48