شوارمے کی ریسیپی

in Urdu Community3 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے اردو کمیٹی کے تمام ممبرروں اور بہنوں اسلام علیکم
امید کرتی ہوں کہ آپ سب بہینں اور بھائی خیر خیریت سے ہوں گے میں بھی بالکل تندرست ہو اور میری دعا ہے کہ آپ سب ہمیشہ خوش رکھے
میں جو آج کی ریسپی آپ بہنوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہو اور آپ کو بنانے کا طریقہ بتاؤ گی بہت ہی مزیدار بنتی ہے مگر اس کو بنانے کا طریقہ بھی اتنا مشکل نہیں ہے مگر اس کو بنانے میں زیادہ چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے مگر بچے اور بڑے بڑے شوق اور مزے سے کھاتے ہیں سب سے زیادہ مزے کی باتیں اس میں یہ ہیں کہ اس کو آپ میٹھا اور نمکین دونوں طریقوں سے بنا سکتے ہیں

شوارمے کی ریسپی

جن چیزوں کی اس ریسیپی کو بنانے کے لئے ضرورت پڑتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں

1-مرغی یا بڑے گوشت کا قیمہ
2-قیمہ میں ڈالنے کے لیے مصالحہ کا پیکٹ
3-میدہ روٹی بنانے کے لیے
4-سلاد بنانے کے لیے بند گوبھی ٹماٹر کھیرا پیاز
5-مختلف قسم کی چٹنی
6-کیچپ یا کریم
7-پیپر
8-تیل

بنانے کا طریقہ

آپ ایک دیکچی لے کر اس میں تھوڑا سا تیل ڈالیں اور پھر اس میں قیمہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور پھر حسب ضرورت ایک پیکٹ مصالحہ کا اس میں ڈال دیں پھر اس کو ایک علیحدہ برتن میں ڈال کر رکھ دیں
پھر آپ ٹماٹر کھیرا بند گوبھی اور پیاز کو کا سلاد بنا لیں
میدے کو گوند کر اس کی روٹیاں بنالیں یا اپنی آسانی کے لئے بازار سے ملنے والی شوارمے کی روٹیاں آپ لے سکتے ہیں مختلف قسم کی چٹنیاں آپ گھر پر بھی بناسکتی ہیں جو اپنی آسانی کے لئے اور مزید شوارمے کو مردار بنانے کے لیے آپ بازار سے بھی مختلف چٹنیاں اور مختلف قسم کی کریم لے آکر استعمال کر سکتے ہیں میں نے تو بازار سے شوارمے کی روٹی لی تھی
آپ اس طرح کریں گے بازار سے لی ہوئی شوارمے کی روٹیوں کو توے پر ہلکا ہلکا گرم کریں پھر اس روٹی کو پیپر پر لکھ کر اس کے اوپر چٹنی لگیں گے اور اس کے اوپر آپ بنایا ہوا قیمہ ڈال دیں گے اور پھر اس کے اوپر سلاد اور مختلف کریمیں ڈالیں گے
پھر آپ اس پیپر کی مدد سے روٹی کو رول کریں گئے تو آپ کا شوارما کھانے کے لئے تیار ہوگا میں نےشوارما بناتے وقت کچھ تصویریں بھی بنائی جو اپ بہنیں دیکھ سکتی ہیں امید ہے کہ میری آج کی ریسیپی آپ بھی ضرور ٹرائی کریں

IMG20211205173939.jpg

IMG20211205173903.jpg

IMG20211205173816.jpg

IMG20211205173752.jpg

IMG20211205173729.jpg

IMG20211205173407.jpg

IMG20211205171510.jpg

IMG20211205154441.jpg

IMG20211205153136.jpg

IMG20211205152827.jpg

Sort:  
 3 years ago 

it is delicious recipe,i love very much showarma,, and my family love it, thank you very much , and this post has been selected for booming reward

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 67638.45
ETH 2614.27
USDT 1.00
SBD 2.67