شاپنگ کے لیے میانوالی میں گئی

in Urdu Communitylast year

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک نے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے آج صبح جب میں اٹھی تو واش روم گئی اور واش روم سے وضو کیا نماز فجر ادا کر کے قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی پھر میں کچن میں گئی جہاں پر میں نے ناشتہ بنانے کے لئے آگ جلائی اور ناشتہ بنانے لگی پہلے میں نے چائے بنائی اور اس کے بعد پراٹھا اور گھر والوں کے لئے انڈے بنائے جب سب نے ناشتہ کر لیا تو پھر میں نے اپنے لیے پراٹھا بنایا اور آخر میں ایک روٹی پرندوں کو ڈالنے کے لیے بنائی پھر میں نے بال ٹیلی اور گائے کا دودھ نکالنے کے لیے چلی گئی پہلے میں نے جاکر گائے کو چارا ڈالا اور اس کے بعد دودھ نکالنے لگی آج رات میں نے گائے کو باہر صحن میں ہی بندھا تھا دودھ نکال کر میں کچن میں جاکر دودھ کو چھان کر گرم کرنے کے لئے وقت دیا پھر میں نے پرندوں کی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پرندوں کو چھت پر ڈال دی اور پھر ناشتے والے برتن سمیٹ کر رکھا اس کے بعد میں نے کمروں میں جاکر پھر میں نے گائے کے گوبر کو اٹھا کر کے باہر پھینکا اور پھر کمروں میں جھاڑو دیا اس کے بعد میں نے کچن میں سے ناشتے والے برتنوں اٹھ کر دھونے کے لئے نلکے پر لے گئی پھر مرغیوں کو دا نے ڈالے پھر میں نے گائے کو پانی پلایا اور مرغیوں کو دانے ڈال کر پھر میں نے آٹا گوندھا اور گائے کو پانی پلایا آج میں نے سالن نہیں بنایا تھا کیونکہ آج مجھے بھابھی کے ساتھ میانوالی میں جانا تھا میں نے پھر بوٹیاں بنائیں اور کل والا سالن گرم کرکے روٹی کھانے لگی ابھی میں روٹی کھا ہی رہی تھی تو میری بھابھی بھی آ گئی جس کے ساتھ میں میانوالی میں چلی گئی میانوالی میں جاکر میں نے اپنے لئے ایک سوٹ پسند کیا اور کچھ میری بھابھی نے بھی اپنے لئے شاپنگ کی پھر ہم ایک بوتیک کی دوکان پر گئی جہاں پر سیل لگی ہوئی تھی تو میں نے سردیوں کے لیے اپنی ایک جرسی لی جو کہ بہت ہی پیارے کلر کی تھی جب ہم گھر واپس آئی تو اس وقت عصر کی اذان ہوگئی تھی میں نے گائے کو بھوسا ڈال کر دودھ نکلنے لگی
IMG20230225073055.jpg

IMG20230225073032.jpg

IMG20230225072949.jpg

IMG20230225072941.jpg

IMG20230225072931.jpg

IMG20230225072850.jpg
پھر میں رات کے کھانے کے لیے پہلے میں نے انڈوں کا سالن تیار کیا اور پھر میں نے روٹیاں پکائیں اور پھر سب گھر والوں کو شام کا کھانا دیا میانوالی سے واپس آنے کے بعد میں بہت ہی زیادہ تھکی ہوئی تھی اس لیے میں اپنے کمرے میں جا کر چارپائی پر لیٹ گئی اور آج کی ڈائری لکھنے لگی امید ہے کہ اپ پسند کریں گی

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.11
JST 0.031
BTC 67677.71
ETH 3825.40
USDT 1.00
SBD 3.65