گھر کے کاموں کی مصروفیات

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری بہنوں اور بھائیوں کو اسلام علیکم صبح اٹھ کر میں نے وضو کر کے نماز فجر ادا کی پھر میں کچن میں گئی اور آگ جلا کر صبح کا ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ کر کے فارغ ہوئی تو گائے کو چارہ ڈالا اور پھر بالٹی لے کر دودھ نکالنے لگی دودھ نکال کر میں نے کچن میں رکھا اور پھر گائے کا گوبر اٹھا کر جھاڑو دیا میں نے مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا پھر ناشتے والے برتن دھونے لگی اس کے بعد میں نے کپڑے دھوئے آج کافی دنوں کے بعد دھوپ بڑی تیز کی نکلی ہوئی تھی تو میں نے گائے کو اندر کمرے میں باندھ دیا اور اس پر بیماری کی حفاظت کے لیے سپرے کیا اور پھر سالن بنا کر آٹا گوندھا اور تندور میں لکڑیاں ڈال کر آگ جلائی اور روٹیاں بنائی سب گھر والوں کو گرم گرم روٹی دی اور پھر میں نے روٹی والے برتنوں کو دھو کر کچن میں رکھا پھر میں نے دھوپ میں اولے خشک کرنے کے لئے رکھے کافی دنوں کی بارشوں کی وجہ سے اولوں میں نمی پڑی ہوئی تھی
IMG20220828163647.jpg

IMG20220828163626.jpg

IMG20220828163615.jpg

IMG20220828163557.jpg

IMG20220828163546.jpg

IMG20220828163533.jpg

IMG20220828163523.jpg

IMG20220828163502.jpg
دوپہر کے وقت میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور گائے کے لیے کھل کو پانی میں بھگو کر رکھا اس کے بعد میں نے صبح سے پانی میں بھگویا ہوا خمجیرے کا پانی گائے کو دیا تھا یہ بھی لمبی سکین بیماری سے بچنے کے لئے ایک اہم دیسی دوا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے پھر میں نے دھوئے ہوئے کپڑوں کو تار سے اتار کر رکھا اور ان میں سے کچھ کو استری کیا شام کی روٹی بنا کر میں نے نماز مغرب ادا کی اور پھر آج کی ڈائری لکھی امید ہے کہ میری بہنوں کو میری آج کی یہ مصروفیات پسند آئی ہوگیا

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62404.06
ETH 2426.64
USDT 1.00
SBD 2.65