مونگرے کی ڈیش

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو ہے مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری بہنوں کو سلام علیکم مجھے امید ہے کہ میری سب بہنیں تندرست ہوگئی آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ ایک نئی سبزی کی ریسیپی لے کر حاضر ہوئی ہو امید ہے کہ آپ اس کا نام بھی سن کر ایک بات چونک جائیگی میں نے بھی اپنے گھر پر یہ پہلی بار بنائی ہے جب گھر والے مونگرے کی سبزی لے کر آئے ہیں تو مجھے بنانے کا طریقہ نہیں آتا تھا اور میں نے یوٹیوب پر دیکھ کر بنانے کا طریقہ سیکھا جب مونگرے کی سبزی بن گئی تو بہت ہی لذیذ اور مزیدار تھی جو گھر والوں نے بہت پسند کی اور میں اپنی بہنوں کے ساتھ بھی مونگرے بنانے کا طریقہ شئیر کر رہی ہوں مونگرے بنانے کے لئے ہمیں مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہوں گی

مونگرے

آلو

ٹماٹر

پیاز

تھوم

ادرک

گھی

مصالحہ جات

IMG-20220906-WA0215.jpg

IMG-20220906-WA0208.jpg

سب سے پہلے آپ لوگوں کو دو دو تین تین انچ کے حساب سے کاٹ لیں اور پھر پیاز ٹماٹر کو بھی چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اس کے بعد آپ تھوم اور ادرک کا پیسٹ بنا لیں سب سے پہلے آپ گھی میں پیاز کو براؤن کریں اور پھر اس میں ٹماٹر او ادرک تھوم کا پیسٹ شامل کردیں اور پھر اس میں حسب ضرورت مصالحہ جات شامل کریں جب مصالحہ تیار ہو جائے تو پھر اس میں کٹ ے ہوئے آلو اور مونگرے ڈال دیں پھر ان کو اچھی طرح پکائیں اس کے بعد حسب ضرورت پانی شامل کردیں تاکہ مونگرے اور آلو اس میں گل جائیں جب پانی خشک ہوجائے تو پھر آپ کی نئی اور مزے دار ریسیپی تیار ہو جائے گی
IMG-20220906-WA0216.jpg

IMG-20220906-WA0204.jpg

IMG-20220906-WA0206.jpg

IMG-20220906-WA0214.jpg

IMG-20220906-WA0213.jpg

IMG-20220906-WA0201.jpg

Sort:  

آپ نے بہت اچھی فوٹو گرافی کی ہے میں بھی اس سبزی کا نام پہلی بار سن رہا ہوں

ایک بار میں نے بھی یہ مونگروں کی سبزی گھر پر بنائی تھی بہت اچھی سبزی بنتی ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56477.82
ETH 2390.38
USDT 1.00
SBD 2.33