مکھن سے گھی بنایا
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں اور بھائی سب اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں گے الحمدللہ میں بھی اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کر رہی ہو آج میں جب اٹھی تو نہا دھو کر میں نے سب گھر والوں کو اٹھایا اور میں ناشتہ بنانے لگی جب سب گھر والوں نے ناشتہ کر لیا تو پھر میں نے اپنے لئے انڈا اور پراٹھا بنا کر ناشتہ کیا آخر میں میں نے ایک روٹی پرندوں کے لیے بنائی اس کے بعد میں نے بالٹی اٹھائی اور گائے کے پاس جا کر بھوسہ اور چارہ ڈالا کر دودھ نکالنا شروع کر دیا دودھ نکال کر میں نے کچن میں جا کر رکھا اور پھر گائے کا گوبر صاف کیا اور اس کے بعد روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پرندوں کو ڈالے اور ناشتے والے برتن سمیٹنے لگی پھر میں نے بستروں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور صحن میں جھاڑو دینا شروع کر دیا پھر میں نے مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا اور دھوپ تیز ہوئی تو میں نے گائے کو پانی پلا کر کمرے کے اندر باندھ دیا اس کے بعد میں نے ناشتے والے برتن دھوئے اور پھر آج کی روٹی بنانے کے لیے میں نے آٹا گوندھا اور پھر میں نے بڑے گوشت کا سالن بنانا شروع کر دیا جب سالن تیار ہوا تو میں نے تندور میں لکڑیاں ڈال کر آگ جلائی اور پھر روٹی بنا کر آپ سب گھر والوں کو کھلائی جب میں سب کاموں سے فارغ ہوئی تو میں رسالہ پڑھنے کے لیے بیٹھ گی دوپہر کو ارام کیا اور جب اٹھی تو پہلے میں نے گائے کو باہر صحن میں کھلی ہوا میں باندھا اور پانی پلایا اس کے بعد میں نے چائے بنا کر گھر والوں کو دی اور پھر میں نے مکھن گرم کر کے دیسی گھی بنانا شروع کر دیا آج میں نے کافی دنوں کے بعد گھی بناتے وقت آٹے کا حلوہ بھی بنایا تھا
جب مکھن سے گھی نکال آیا تو میں نے چھان کر گھی کو ایک دیکچی میں علیحدہ کرکے رکھ دیا اور حلوے کو مزید پکانا شروع کر دیا حلوہ بناتے ہوئے آگ پر کھڑے ہو جانے کی وجہ سے مجھے پسینہ بھی بہت زیادہ آیا جب حلوہ تیار ہوا تو میں پنکھے کے نیچے بیٹھ کر پسینہ خشک کرنے لگی اور پھر حلوہ بھی کھایا جو بہت ہی مزے دار بنا تھا یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے کہ میری بہنیں میری آج بھی اس ڈائری کو پسند کریں گی