پہلی پوسٹ

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے اردو کمیٹی کے تمام ممبرروں کو اسلام علیکم
امید کرتی ہوں کہ آپ سب صحت مند ہوں گے اللہ کا شکر ہے کہ میں بھی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ ہو
آج میں اردو کمیونٹی پر اپنی پہلی پوسٹ لکھنے جا رہی ہوں امید ہے کہ آپ سب مجھے سپورٹس اور لائک کرکے میری حوصلہ افزائی کریں گے
صبح جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت صبح کی اذان ہو رہی تھی میں نے اٹھ کر وضو کیا نماز فجر ادا کی اور اس کے بعد سورۃ یاسین کی تلاوت کی پھر دعا مانگ کر آج کی خوبصورت صبح کا آغاز کیا جانوروں کو جا کر دیکھا اور ان کو چارہ ڈالا
پھر ہاتھ دھو کر صبح کا ناشتہ تیار کرنے لگی سب سے پہلے چائے بنائی چائے بنا کر سب گھر والوں کو اٹھایا جب سب گھر والے اٹھ گئے تو اس کے بعد پراٹھے بنانا شروع کر دیئے آج ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ انڈا اور دہی تھی سب گھر والوں کو ایک ایک انڈا بنا کر دیا
ناشتے سے فارغ ہوکر سب گھر والوں کی بستروں کو صاف کر کے رکھا اس کے بعد سب کمروں کی باری باری صفائی کی پھر جانوروں کے پاس گئی اور ان کو پانی پلایا اس وقت تک گھر والے سبزی لے کر آ گئے تھے تو میں نے دوپہر کے کھانے کے لئے سبزی بنانا شروع کر دی
سبزی کا سالن بن گیا تو پھر روٹی بنانے کی تیاری کی اس وقت تک دوپہر کے دو بج چکے تھے
سب گھر والوں نے مل کر روٹی کھائی
روٹی کھا کر کچھ دیر کے لیے ٹی وی دیکھنے لگی میں نے سب برتن صاف کیے
پھر گھر والوں کو چائے بنا کر دیں اس وقت عصر کی اذان ہونی شروع ہو گئیں پھر جانوروں کو چارہ ڈالا اور پانی دیے کر کمرے کے اندر بند دیا
پھر شام کے کھانے کے لیے سالن بنایا جب مغرب کی اذان ہونے لگی تو میں روٹی بنائی گھر والوں نے مغرب کی نماز ادا کرکے روٹی کھائی اور اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی دیکھنے لگی اور ساتھ ہی پوسٹ بھی لکھیں امید ہے کہ آپ سب نے مجھے سپورٹ کریں گے
IMG-20211107-WA0006.jpg

IMG-20211107-WA0005.jpg

Sort:  
Loading...
 2 years ago 

Good to see you here and thank for joining steemit and thank you for accepting my invitation to steemit.. Please write your intro post to new comer community to verify..with holdind paper written user name date of publish🤗🤗

Welcome

Loading...
 2 years ago 

ہم آ پ کو سٹیمٹ پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتے ہیں

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.033
BTC 63149.00
ETH 3156.91
USDT 1.00
SBD 3.85