دہی والی چکن
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم اللہ پاک اس بابرکت رمضان المبارک کے مہینے میں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے گناہوں کو اپنے فضل اور کرم سے معاف کرئے آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ ایک آسان ڈش بنانے کا طریقہ شئیر کرنے جا رہی ہوں جس کو میری بہنیں اپنے کچن میں بہت ہی کم وقت میں تیار کر سکتی ہیں جس ڈش کے بارے میں میں اپنی بہنوں کو طریقہ بتانے جا رہی ہوں اس ڈش کا نام ہے دہی چکن اس ڈش کے لیے ہمیں بہت ہی مختصر چیزوں کی ضرورت پڑے گی
جو کہ مندرجہ ذیل ہیں
دہی
چکن
ائل
مرچ
نمک
ہلدی
سبز مرچ
سبز دھنیا
تھوم
ادرک
بنانے کا طریقہ
ایک دیکچی لے کر اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں پھر اس میں آئل ڈال کر گرم ہونے دیں اس کے بعد ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنا کر ائل میں ڈال کر براؤن کریں جب براؤن ہو جائے تو پھر چکن کے گوشت کو اچھی طرح پانی سے دھو کر اس میں ڈال دیں اور پھر نمک ہلدی اور مرچ بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح پک جائے گی تو پھر اس میں دہی بھی شامل کردیں پھر اس کو اچھی طرح پکائیں جب ائل نکل آئے اور چکن اچھی طرح براؤن ہو جائے تو پھر اس میں سبز مرچ اور سبز دھنیا کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اوپر ڈال دیں آپ کی دہی چکن تیار ہو جائے گی آپ افطاری کے وقت یا مہمانوں کو بھی پیش کر سکتی ہیں امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں ضرور اپنے کچن میں بنیں گی
آپ کی ریسپی بہت اچھی ہے ہمیشہ کی طرح