دہی بھلے بنانے کا طریقہ

in Urdu Community2 years ago

میری بہنوں کو اسلام علیکم میں بالکل ٹھیک ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میری بہنیں بھی بالکل ٹھیک ہوں گی
IMG-20220407-WA0050.jpg

IMG-20220407-WA0051.jpg
جیسا کہ روزوں کا مہینہ چل رہا ہے تو خاص کر افطاری کے لیے بہنوں کو بہت زیادہ انتظامات کرنے ہوتے ہیں افطاری کے وقت روزہ دار چٹ پٹی نمکین چیزوں کو زیادہ پسند کرتا ہے تو آج کی اس پوسٹ میں بہنوں کو افطاری کے لئے ایک بہت ہی مزے دار چٹ پٹی ڈش بنانے کا طریقہ بتاؤں گی دہی بھلے بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
IMG-20220407-WA0045.jpg

IMG-20220407-WA0044.jpg

IMG-20220407-WA0046.jpg
وہ یہ ہے

1.دہی
2.الو
3.پیاز
4.بھلے
5.سبز مرچ
6.چنے
7.بندگوبھی
8.نمک
9.کالی مرچ
یا چاٹ مصالحہ
چنوں کو صبح پانی میں بھگونے کے لیے رکھ دیں پر ان کو اگ پر رکھ کر گلنے دیں الو کو پانی میں ڈال کر اس کو گلنے کے لیے رکھ دے اور بھلوں کو بھی پانی گرم کر کے بھگوں کر رکھ دیں اس وقت تک اپ پیاز بند گوبھی سبز مرچ کو پانی کے ساتھ اچھی طرح دھو کر چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں ان چیزوں کو کاٹنے تک آپ کے آلو گل جائیں گے آلوں کو پانی سے نکال کر ان کے اوپر سے چھلکا اتار لیں اور ان کو بھی چھوٹا چھوٹا کر لیں
IMG-20220407-WA0043.jpg

IMG-20220407-WA0042.jpg
پھر گلے ہوئے چنوں کو اچھی طرح دھو کر ان میں شامل کر دیں اور بھلوں کو بھی پانی سے نکال ان سے پانی نکلنے دے جب پانی نکل جائے
IMG-20220407-WA0041.jpg
تو ان کو بھی ان تمام چیزوں میں شامل کر دیں آخر میں حسب پسند اس میں دہی شامل کریں اور پھر کالی مرچ اور نمک حسب ذائقہ استعمال کریں یا پھر چاٹ مصالحہ اس میں شامل کرکے مزید چٹ پٹا بنا سکتے ہیں میں نے تو کالی مرچ اور نمک کا استعمال کیا دہی بھلے آپ کی افطاری کے لئے تیار ہیں جب میں نے دہی بھلے بنائے تھے تو تصویریں بھی بنائیں جو شئیر کر رہی ہوں

Sort:  

Wao yummy

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 63659.40
ETH 3075.69
USDT 1.00
SBD 4.01