اتوار کے دن کی ڈائری
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے میری سٹوری پڑھنے والے سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم کچھ دن مصروفیات کی وجہ سے میں اپنی سٹوری اپ کے ساتھ شیئر نہیں کر سکی صبح میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا تو مجھے سردی لگنے لگے تو میں نے کمرے میں جا کر موٹا کپڑا اوڑ لیا اور پھر کچن میں سے برتن اٹھا کر باہر چولہے میں رکھ کر اگ جلا کر ناشتہ بنانے لگی جب چائے بنا لی تو پھر میں کمرے میں گئی اور گھر والوں کو اٹھایا اج میں نے ناشتے میں گھر والوں کو دال کے پراٹھے بنا کر دیے تھے جو کہ میرے گھر والے بڑے ہی شوق کے ساتھ کھاتے ہیں ناشتہ کرنے کے بعد میں نے گائے کو چار ڈالا اور پھر جھاڑو دے کر ہاتھ دھوئے اور بالٹی لی اور دودھ نکالنے لگی دودھ کو میں چولی چولہے میں لے گئی یہاں پر میں نے دودھ کو چھان اور پھر اگ پر گرم کرنے کے لیے رکھ دیا اور پھر کمروں میں جا کر میں نے بستروں کو سمیٹ کر رکھا اور پھر باہر ا کر جھاڑو لے کر جھاڑو دینے لگی تو اس کے بعد میں نے مرغیوں کو دانے ڈالے اور پھر ناشتے والے برتنوں کو دھونے لگی پھر میں نے گائے کو پانی پلایا اور دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے رکھ دیا اس کے بعد میں نے اٹا گوندا اور پھر سالن بنانے کے لیے پیاز اور ٹماٹر کاٹ کر گوشت کا سالن تیار کیا جب سالن تیار ہو گیا تو میں نے روٹیاں بنائی روٹی کھا کر میں نے گائے کو کمرے میں باندھا اور چارہ ڈال دیا پھر میں کمرے میں جا کر ٹی وی ان کر کے اس پر ڈرامہ دیکھنے لگی دوپہر کے وقت اٹھ کر میں گائے کو پانی پلایا اور باہر صحن میں باندھ کر چارہ ڈالا اور پھر گائے والے کمرے میں جھاڑو دیا
پھر میں نے چولہے میں لکڑیاں جوڑ کر رکھیں اگ جلانے کے لیے عصر کے بعد میں نے شام کے کھانے کے لیے روٹیاں بتائیں اور پھر رات کا کھانا کھا کر میں نے اج کی ڈائری لکھی یہ ڈائری میرے اتوار کے دن کی ہے جو کہ نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ نہیں کر سکی
سردیوں میں دال گوبھی اور ساگ کے پراٹھے بہت مزہ کرتے ہیں