آج کی ڈائری

in Urdu Communitylast year

شرروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک میرے تمام بہنوں اور بھائیوں کو ہمیشہ سلامت رکھے آج میں دیر سے اٹھی تھی جب میری آنکھ کھلی تو اس وقت صبح کی نماز کا ٹائم ختم ہوچکا تھا میں نے اٹھ کر جلدی جلدی منہ دھویا اور پھر کے کچن میں ناشتہ بنانے کے لیے چلی گئی میں نے جاکر برتن جمع کیے اور پھر ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے سب گھر والوں کو ناشتہ کرنے کے لیے کہا اور پھر میں نے خود ناشتہ کیا اور آخر میں پرندوں کے لیے ایک روٹی بنا کر گائے کے پاس چلی گئی پھر میں نے گائے کو چارہ ڈال کر دورھ نکالنے کے لیے گأئے کے تھنوں کو پانی۔سے دھونے لگی پھر دودھ نکلنے لگی دودھ کو لے کر میں کچن میں آئی اور پھر میں دوبارہ گائے کے پاس گئی جہاں پر میں نے گوبر اٹھا کر جھاڑو دیا اور پھر میں نے ہاتھ دھوئے اور اس کے بعد کچن میں ناشتے والے برتنوں کو جمع کیا اور پھر میں نے کمرے میں جاکر جھاڑو دیا اس کے بعد میں نے واشنگ مشین چلا دی کپڑے دھونے کے لیے اور ساتھ ہی میں نے مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا اور برتن نلکے پر لے جاکر دھونے لگی پھر گائے کو میں نے پانی پلایا اس کے بعد سالن بنانے کے لئے کچن میں چلی گئی میں نے آج مرغی کے گوشت کا سالن بنایا تھا جب سالن تیار ہوا تو میں نے آٹا گوندھا اور روٹی پکا کا روٹی کھانے لگی اور اس کے بعد میں نے گائے کو چارا ڈالا پھر میں عید کے کپڑے لینے کے لیے بازار چلی گئی جہا سے میں نے 3 جوڑے عید کے کپڑو کے لے جب میں گھر آئی تو بازار سے ایک پیزا بھی گھر کے لیے لیتی آئی جو میں نے اون میں گرم کیا اور پھر سب گھر والو نے کھایا جب سب گھر والو کو میں نے کپڑے دیکھے
IMG20230315154914.jpg

IMG20230315154722.jpg

IMG20230315154514.jpg

IMG20230315154455.jpg
تو سب کو بہت پسند آئے جب میں گھر واپس آئی تو موسم خراب ہونے لگا تو میں نے گائے کو گائے کو کمرے میں چارہ ڈال کر باندھ دیا پھر میں نے کپڑو کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا اور پھر شام کی روٹی پکانے لگی روٹی کھا کر میں نے برتنو کو سمیٹ کر رکھ دیا یہ تھی میری آج کی ڈائری

Sort:  

😋
یہ واقعی اچھا لگتا ہے۔ ترجمہ کے لیے معذرت: میں نے ایک مترجم کا استعمال کیا ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ جملہ صحیح ہے یا نہیں۔

It looks really tasty. Sorry for the translation: I used a translator and I don't know if this sentence is correct or not.

 last year 

آپ نے اچھا کیا کہ پیزا لے کر آئے بچے خوش ہو جاتے ہیں

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59304.77
ETH 2534.68
USDT 1.00
SBD 2.41