عید کے دوسرے دن کی ڈائری

in Urdu Communitylast year

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے آج عید کا دوسرا دن تھا تو ہمارے گھر میں کافی سارے مہمانوں نے آنا تھا تو اس لیے سویرے میں فجر کی اذان کے وقت اٹھی اور وضو کر کے فجر کی نماز ادا کی اس کے بعد میں گائے کو جا کر چارہ ڈالا اور پھر بالٹی لے کر دودھ نکالنے لگی دودھ کو اکر میں نے کچن میں رکھ دیا اور پھر گائے کاجا کر گوبر صاف کیا اور اور جھاڑو دیا پھر میں نے کچن میں میں آگ جلائی اور ناشتہ تیار کرنے لگی ناشتہ کرنے کے بعد میں نے دودھ گرم کرنے کے لیے رکھ دیا پھر میں نے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا او گھر کی صفائی کرنا شروع کر دی پھر میں نے برتنوں کو دھو کر کچن میں آئی اور برتنوں کو اکٹھا کر کے مہمانوں کے لئے روٹی کا انتظام انتظام کرنے لگی پہلے میں نے چاول بنائے اور پھر مرغی کی کی کڑھائی تیار کی پھر میں نے آٹا گوندھا اور روٹی پکانے لگی جب سب چیزیں تیار ہوگئیں تو میں نے گائے کو پانی پیلا کر کمرے میں باندھ دیا اور پھر مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا پھر میں اپنے کمرے میں آئی اور تیاری شروع کر دی ایک بجے تک ہمارے گھر میں مہمان بھی آگئے تھے پہلے میں نے ان کو مٹھائی پیش کی اور پھر بوتل پیالی اور پھر دو بجے میں نے دسترخوان لگایا اور سب مہمانوں کو روٹی دی آج میرے بنائے ہوئے چاول سب مہمانوں نے کافی پسند کیے جب سب مہمانوں نے روٹی کھا لی تو پھر میں نے برتنوں کو سمیٹ کر رکھا اور مہمانوں کے ساتھ باتیں کرنے میں مصروف ہو گی آج مصروفیات کی وجہ سے میں نے ظہر کی نماز بھی ادا نہیں کر پائی پھر میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور پانی پلایا کر چارہ ڈالا عصر کے وقت سب مہمان اپنے گھروں کو چلے گئے
IMG20230422060851.jpg

IMG20230422060842.jpg

IMG20230422060730.jpg
تو میں نے وضو کر کے نماز ادا کی اور پھر مہمانوں کے کھانے والے برتن دھونا شروع کر دیے پھر میں نے اپنا کمرہ ٹھیک دیا کیوں کے مہمانوں کے ساتھ آنے والے بچوں کی وجہ سے کمرے کی ہر چیز بکھری پڑی تھی پھر میں نے شام کے لیے روٹیوں بنائیں اور سالن گرم کر کے گھر والوں کو دیا آج میں کافی تھک چکی تھی کام زیادہ ہونے کی وجہ سے تو میں اپنے کمرے میں جاکر ڈائری لکھی امید کرتی ہوں کہ آپ سب بہنیں اس کو پسند کریں گی
IMG20230422060810.jpg

Sort:  
 last year 

پلاؤ والا کھانا تو بھٹ مزے کا لگ رہا ہے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 67079.94
ETH 3266.85
USDT 1.00
SBD 2.64