آج کی پوسٹ

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے مجھے امید ہے کہ میری سب بہنیں تندرست اور صحت مند ہوگی شروع کرتی ہوں آج کی ڈائری صبح جب میری آنکھ کھلی تو میں نے واش روم جاکر وضو کیا اور نماز فجر ادا کی اس کے بعد کچن میں جا کر ناشتہ بنانے کی تیاری کرنے لگی ناشتہ بنا کر میں نے بالٹی اٹھائی اور گائے کو جا کر چارہ ڈالا اور دودھ نکال کر کچن میں لے کر آئی پھر دودھ کو چھانا اور گرم کرنے کے لئے چولہے پر رکھ دیا پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو جمع کرکے رکھا اور پھر پرندوں کے لئے بنائی ہوئی روٹی کے چھوٹے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پرندوں کو ڈالا پھر میں نے گائے کا گوبر صاف کیا اور گائے کے کمرے میں جھاڑو دے کر مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا پھر میں نے سارے گھر میں جھاڑو دیا اور اس کے بعد ناشتے والے برتنوں کو دھوکا رکھا جب دھوپ تیز ہوئی تو میں نے گائے کو اندر میں باندھ دیا پانی پلاتا اس کے بعد میں نے گائے والے کمرے میں بیماری کی حفاظت کے لیے گوگل اور ہرمل کو انگاروں پر رکھ کر دھوا دیا انسان سے بیماری والے جراثیم ختم ہوجائیں پھر میں نے آٹا گوندھا اور تندور میں لکڑیاں ڈال کر آگ جلائی اور روٹی پکانے لگی پھر میں نے مرغی والے گوشت کا سالن بنایا جس میں میں نے آلو بھی ڈالے تھے پھر میں رسالہ پڑھنے بیٹھ گی اور اس کے بعد بارہ بجے میں نے روٹی کھا کر آرام کیا دوپہر کے وقت اٹھ کر میں نے دیے کو باہر سے صحن میں باندھا اور پانی پلا کر چارا ڈالا اور مرغیوں کو پانی اور دانے ڈالے پھر میں گھر کے دوسرے کاموں میں مصروف ہو گئی جن میں کپڑوں کو استری کرنا اور رات کے کھانے کے لئے روٹی پکانا شامل تھا امید ہے کہ میری بہنوں کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی

IMG20220811084932.jpg

IMG20220811084925.jpg

IMG20220811084207.jpg

IMG20220811084158.jpg

IMG20220811084151.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 68220.71
ETH 3321.59
USDT 1.00
SBD 2.74