آج کی پوسٹ
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے میری سب بہنو کو اسلام علیکم میں بالکل ٹھیک ہو اور دعا کرتی ہو کے اپ سب بھی ٹھیک ہو گئے اج میں اپنی بہنو کو دہی بنا نے کا طریقہ بتاؤں گئی جو ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے خاص کر صبح ناشتہ کے وقت تو دہی بڑے اور چھوٹے بڑے شوق سے کھاتے ہیں دہی کے لیے اپ کو صرف خالص دودھ کی ضرورت ہو گئی اور ساتھ میں ایک یا دو چمچ نمکین لسی کے ہو تو بہت ہی اچھا ہو گا اگر لسی نہ ہو تو اس کی جگہ اپ دہی بھی استعمال کر سکتے ہیں دہی بنانے سے پہلے آپ دودھ کو کسی دیکچی میں ڈال کر نیم گرم کر لیں پھر اس دودھ کو اس برتن میں ڈال دیں جس میں آپ نے دہی بنانی ہے دودھ برتن میں ڈالنے کے بعد آپ چمچ لیکر یا پھر ہاتھ کی مدد سے دہی بنانے والے دودھ میں دہی یا لسی کے دو سے تین چمچ ڈال دیں ایک سائیڈ پر کر کے اگر آپ کے پاس چمچ نہ ہو تو ہاتھ کی مدد سے بھی 2۔3 چمچ کا اندازہ کرکے ڈال کر سکتی ہیں پھر اس دودھ کو کسی بوری یا گرم کپڑے کی مدد سے ڈھانپ کر رکھ دیں انشاءاللہ اللہ کے حکم سے دودھ کو شام کے وقت دہی بنانے کے لئے رکھا ہے تو صبح آپ کی دہی تیار ہوگی میں نے اپنے لئے دہی بناتے وقت تصویریں بھی بنائی ہیں جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں
Nice photography