آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتی ہوں کہ میرے ساتھ بھائی اور بہنیں اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ ہوں گے آج میں جب صبح اٹھ کر وضو کیا اور پھر نماذ فجز ادا کرنے کے بعد پھر کچن میں صبح سویرے جھاڑو دے کر آگ جلائی اور ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو سب گھر والوں کو ناشتے کے لیے بلایا جب سب گھر والوں نے ناشتہ کر لیا تو پھر آخر میں میں نے ناشتہ کیا پھر ناشتے والے برتن سمیٹ کر رکھے اور بالٹی اٹھا کر گائے کے پاس گئی گائے کو جا کر جارہ ڈالا اور پھر بالٹی لے کر دودھ نکالنے لگی دودھ کو لے کر میں چولہے میں آئی پھر دودھ کو چھان کر آگ پر رکھ دیا پھر جا کر گائے کے گوبر کو اکٹھا کیا اور اور جھاڑو دیا اس کے بعد پھر میں نے مرغیوں کو دانے ڈالا اور اس کے بعد میں نے جھاڑو لیا اور کمرے اور صحن میں اچھی طرح جھاڑو دیا کیونکہ دو دن آندھی کی وجہ سے بہت ہی زیادہ مٹی پڑی تھی پھر میں نے برآمدے میں رکھے ہوئے کمبل کو اٹھا کر نلکے پر لے گئی جہاں پر میں نے اس کو پانی میں بھگو کر رکھا پھر بچوں کی مدد سے اچھی طرح کمبل کو دھویا اور خشک کرنے کے لئے دھوپ میں ڈال دیا آج گرمی بہت ہی زیادہ تھی تو میں نے گائے کو کمرے میں باندھا اور پانی پلایا اس کے بعد میں نے صبح ناشتے والے برتنوں کو نلکے پر لے جاکر دھونے لگی اور پھر میں نے اٹا گوندھ کر ایک برتن میں ڈال کر فریج میں رکھ دیا پھر میں آج کے کھانے کے لئے سالن بنانے لگی پہلے میں نے پیاز کاٹے اور پھر آلو کو اچھی طرح دھو کر کاٹا آج میں نے سالن میں بڑا گوشت بنایا تھا جب سالن تیار ہوگیا تو اس کے بعد پھر میں نے تندور میں لکڑیاں ڈال کر آگ جلائی جب آگ جل گئی تو میں نے تندور پر روٹیاں بنائیں اس کے بعد میں نے سلاد بنایا اور سب گھر والوں نے مل کر روٹی کھائی روٹی کھا کر میں نے سب برتن سے لے کر رکھ دیا اور میں اپنے کمرے میں جاکر لیٹ گی او رسالہ پڑھنے لگی آج میں نے کافی دنوں کی بعد رسالہ پڑا تھا جب مجھے نیند آئی تو پھر میں سو گئی
IMG20230612080756.jpg

IMG20230612071123.jpg

IMG20230612071118.jpg

IMG20230612071104.jpg

IMG20230612070908.jpg
پھر جب ظہر کی اذان ہوئی تو اٹھ کر نماز ادا کی پھر میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور چارہ ڈال کر پانی پلایا اس کی بعد میں نے سب گھر والوں کو شربت بنا کر دی اور کمبل کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا مغرب کی اذان کے بعد میں نے رات کے کھانے کے لئے روٹیاں بنائیں اور پھر سالن گرم کیا روٹی کھا کر میں نے یہ میری آج کی یہ ڈائری لکھی

Sort:  

آپ کمبل دھو رہے ہیں، بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے بڑے ٹب میں ڈالیں، اور پھر اسے 2 دن تک رکھیں، پھر تازہ پانی سے دھو لیں۔

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.24
JST 0.040
BTC 92112.64
ETH 3217.90
USDT 1.00
SBD 7.75