چھولا چاٹ بنانے کا طریقہ

in Urdu Communitylast year

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو اسلام علیکم اللہ پاک ہم کو ماہ رمضان میں نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے افطاری کے اوقات ہر گھر میں بہت سے کھا نے تیار کئے جاتے ہیں جن زیادہ تر پسند کیے جانے والے کھانے چٹپٹے ہوتے ہیں آج میں بھی اپنے بہنوں کے ساتھ ایک چٹ پٹی ڈش لے کر حاضر ہوئی ہو امید کرتی ہوں کہ میرے بتائے ہوئے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے میری بہنیں اس ڈش کو ضرور بنائے گی آج میں اپنی بہنوں کو چھولا چاٹ بنانے کا طریقہ بتاو گی چھولا چاٹ بنانے کے لیے ہم کو مندرجہ ذیل چیزیں درکار ہوں گی چھولے دہی ٹماٹر سبز مرچ نمک کالی مرچ پیاز الو بنانے کا طریقہ کار سب سے پہلے آپ چھولے کر ان کو 10 سے 15 گھنٹوں کے لیے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کے بعد ایک بیج کی لے کر اس نے پانی ڈالیں اور پھر چھولوں کو ہلکی آنچ پر گلنے کے لئے رکھ دیں جب چھولے گل جائیں تو پھر اس نے آلو بھی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں پھر جب گلے ہوئے آلو ٹھنڈے ہوجائیں تو ان کے اوپر سے چھلکا اوتار کر ان کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور اس کے بعد پیاز سبز مرچ اور ٹماٹر کو بھی چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں
IMG20230328182934.jpg

IMG20230328155039.jpg

IMG20230328155036.jpg

IMG20230328154841.jpg

IMG20230328154819.jpg

IMG20230328154503.jpg

IMG20230328154500.jpg

IMG20230328154457.jpg

IMG20230328154454.jpg

IMG20230328152113_01.jpg
پھر ان سب چیزوں کو مکس کرکے ان میں گلے ہوئے چھولے بھی شامل کردیں پھر کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں پھر حسب ضرورت دہی بھی شامل کریں آپ کا چھولا چاٹ افطاری کے لئے تیار ہو جائے گا جو کہ پھر افطاری کے وقت گھر والوں اور مہمانوں کو پیش کر سکتے ہیں

Sort:  
 last year 

آپ کا چناچاٹ بہت لذیذ لگ رہا ہے ہم بھی ہر افطاری میں مناتے ہوتے ہیں

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59304.77
ETH 2534.68
USDT 1.00
SBD 2.41