کباب بنانے کا طریقہ

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری طرف سے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میرے سب بہن اور بھائی خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیروعافیت سے ہوں اگلے مہینے میں ماہ رمضان شروع ہو رہا ہے تو اس لیے ہر گھر میں چھوٹے اور بڑے افطاری کے وقت بڑے ہی شوق کے ساتھ جس دیش کو بناتے ہیں آج میں ہوں کہ بنانے کا طریقہ آپ سب بہنوں کے ساتھ شئیر کرنے جا رہی ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان میں سب بہنوں اور بھائیوں کو روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرنے اور مزید نیک کام کرنے کی طاقت دے جی بالکل افطاری کے وقت بننے والے کبابوں کے بارے میں بات کر رہی ہوں آج میں اپنی بہنوں کے ساتھ کباب بنانے کا طریقہ شیئر کرنے جارہی ہوں کباب بنانے کے لیے ہم کو جن چیزوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
قیمہ
بیسن
پیاز
ٹماٹر
سبز مرچ
لال مرچ
خشک دھنیا
نمک
ائل
گرم مصالحہ

IMG20230124190349.jpg

IMG20230124184236.jpg

IMG20230124184217.jpg

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے آپ پیاز ٹماٹر اور سبز مرچ کو بریک بریک کرکے کاٹ لیں پھر اس میں نمک لال مرچ گرم مصالحہ خشک دھنیا قیمہ بھی شامل کردیں اس کے بعد حسب ضرورت بیسن بھی شامل کردیں بیسن اتنی مقدار میں شامل کریں گے سب چیزیں ایک جان بن جائیں تو پھر ان کو تھوڑی دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد ایک کڑھائی میں آئل گرم کریں جب آئل اچھی طرح گرم ہو جائے تو پھر ایک چمچ کی مدد سے یا ہاتھ سے کباب کی شکل کے بنا کر کڑھائی میں ڈالتے جائیں گے جب یہ براؤن ہونا شروع ہو جائیں تو کڑھائی میں سے نکال کر شو پیپر یا کوئی کاغذ لے کر پلیٹ میں رکھ دیں اور پھر اس پر تیار کباب نکل کر رکھ دیں تاکہ اضافی ائل ٹشو پیپر یا کاغذ میں جذب ہو جائے آپ کے گرم گرم کباب تیار ہو جائیں گے ان کو روٹی یا پھر چٹنی کے ساتھ تناول فرمائیں آمید ہے کہ میری آج کی یہ ڈش سب بہنوں کو پسند آئے گی

Sort:  
 2 years ago 

you prepared delicious kabab, i liked this recipe very much, thank you very much, your post has been selected for booming reward,

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62299.15
ETH 2428.96
USDT 1.00
SBD 2.65