آج کی ڈائری

in Urdu Communitylast year

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو میری طرف سے السلام علیکم امید کرتی ہوں کہ میری بہن سلامت اور خوش ہوگی خدا آپ سب کو ہمیشہ سلامت رکھے آج میں جب صبح اٹھ کر منہ ہاتھ دھو کے کچن میں سے برتن اٹھا کر صحن کے چولہے میں رکھے پھر میں نے تو چولہے میں آگ جلائی اور ناشتہ بنانے لگی آج میں نے گھر والوں کو ناشتے میں انڈے اور پیر اٹھے بنا کر دیے تھے جب ناشتہ تیار ہوا تو سب گھر والوں کو بولایا پھر آخر میں روز کی طرح ایک روٹی پرندوں کے لئے بنائی بعد میں بالٹی اٹھا کر گائے کے پاس گئی گائے کو جا کر جارہ ڈالا اور پھر بالٹی لے کر دودھ نکالنے لگی دودھ کو چھان کر آگ پر رکھ دیا پھر جا کر گائے کے گوبر کو اکٹھا کیا اور جھاڑو دے کر گوبر کے اولے بنائے پھر میں نے مرغیوں کو دانے ڈالا اور پانی ڈالا اس کے بعد میں نے پرندوں کی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پرندوں کو ڈال دی اور اس کے بعد کچن والے برتنوں کو اکٹھا کیا اور چولہے میں جھاڑو دیا پھر کمروں میں جاکر جھاڑو دینے لگی اس کے بعد میں نے گائے کو پانی پیلایا جب دھوپ زیادہ ہونے لگی تو میں نے گائے کو کمرے میں باندھ دیا اور چھت والا پنکھا بھی چلا دیا پھر ناشتے والے برتنوں کو نلکے پر لے جاکر دھونے لگی پھر میں نے کچن میں جا کر آگ جلائی اور سالن بنانے لگی آج میں نے سالن میں سبزی بنائی تھی جب سالن تیار ہوگیا میں نے آٹا گوندھ کر تندور میں لکڑیاں ڈالیں اور پھر تندور جلا کر میں اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی آن کرکے ڈرامہ دیکھنے لگی جب تندور میں لکڑیاں جل گئیں تو پھر میں نے جاکر تندور پر روٹی پکائی پھر سب گھر والوں کو روٹی دی آج میں نے روٹی آم کا رس اور دیسی گھی کے ساتھ روٹی کھائی تھی پھر میں نے تھوڑی دیر کے لیے اپنے کمرے میں جا کر سو گئی اور ظہر کے وقت اٹھ کر نماز ادا کی پھر میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا
IMG20230608105236.jpg

IMG20230608105003.jpg
اور چارہ ڈال کر پانی پلایا آج گرمی زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نے دوپہر کے وقت نے نہیں بنائی تھی بلکہ گھر والوں کے لیے شربت تیار کیا تھا پھر میں نے روٹی اور شربت والے برتنوں کو دھویا جب عصر کی اذان ہوئی تو میں نے وضو کر کے نماز عصر ادا کی پھر رات کو سونے کے لئے میں نے باہر صحن میں چارپائیاں ڈالیں پھر شام کے کھانے کے لئے روٹیاں بنائیں اور مغرب کی اذان ہونے لگی اس کے بعد سالن گرم کر کے سب گھر والوں کو روٹی دی

Sort:  

آم کا رس اور گھی ملا ہو تو بہت مزے کا بنتا ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 58034.65
ETH 2448.81
USDT 1.00
SBD 2.38