آج کی پوسٹ

in Urdu Community3 years ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میری دعا ہے کہ آپ سب خیر و خیریت سے ہو آپ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آنے والی ہر پریشانی سے محفوظ رکھے امین
آج جب میں اٹھی تو نماز کا ٹائم گزر چکا تھا میں جلدی جلدی اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور کچن میں جا کر ناشتہ بنانے لگی ناشتہ بنا کر سب گھر والوں کو دیا اور پھر دودھ والا برتن لے کر گائے والے کمرے میں گئی بلب آن کرکے پہلے میں نے گائے کے آگے چارا ڈالا اور پھر بچھڑے کچھ چھوڑ کر اس کو گائے کا دودھ پلانے لگی جب بچھڑے نے دودھ پی لیا تو پھر اس کو اپنی جگہ جا کر باندھ دیا اور پھر اپنے لئے دودھ نکلا پھر دودھ لے کر میں کچن میں آئی اور کچن میں پڑے ہوئے برتنوں کو جمع کر کے دوھونے لگی اور کمروں میں جا کر جھاڑو دیا اور پھر صحن میں جھاڑو دیا اور اس کے بعد گائے والے کمرے میں جاکر گائے کے گوبر وغیرہ کو صاف کیا گائے اور بچھڑے کو باہر دھوپ میں باندھا بچھڑے کو زیادہ سردی لگی ہوئی تھی اس پر ایک بوری ڈالی گرم کرنے کے لیے اور ساتھ بخار کے لیے اس کو پینا ڈال کی دو گولیاں دی پانی کے ساتھ اور میں اج کے لیے سالن بنانے لگی پھر میں نے آٹا گوندھا اور روٹی پکائی اور سب گھر والوں کو روٹی دی اور پھر بچھڑے کو دیکھا تو الحمدللہ اس کی طبیعت کافی اچھی تھی اور پھر میں نے گھر والوں کے لئے چائے بنائی اور نماز ظہر ادا کی اور فری ٹائم ملا تو رسالہ پڑھنے بیٹھ گئی اس کے بعد میں نے چائے والے برتن اور روٹی والے برتنوں کو دھو کر کچن میں رکھا اور پھر دھوپ میں بیٹھ کر آج کی ڈائری لکھنے لگی
IMG20220129143959.jpg

IMG20220129101145.jpg

IMG20220129101119.jpg

IMG20220129101112.jpg

IMG20220129100258.jpg

IMG20220129100242.jpg

Sort:  
Loading...
 3 years ago 

Ap n achi diary likhi h

 3 years ago 

بچھڑا بہت اچھی نسل کا لگ رہا ہے اور ماشاءاللہ آپ نے بہت زبردست فوٹو گرافی کی ہے

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 64367.46
ETH 2522.70
USDT 1.00
SBD 2.65