اج کی پوسٹ

in Urdu Community2 years ago

شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک میری سب بہنوں اور بھائیوں کو ہمیشہ سلامت اور خوش رکھے آج میں نے اٹھ کر منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر ناشتہ بنایا ناشتے کے آخر میں میں نے ایک روٹی پرندوں کے لیے بھی بنائی تھی اس کے بعد میں نے گائے کا گوبر صاف کیا اور پھر اس کو چارہ ڈال کر بالٹی لی اور دودھ نکالنا شروع کر دیا پھر کچن میں آکر میں نے دودھ کو چھانا اور آپ پر گرم کرنے کے لئے رکھ دیا اس کے بعد میں نے پرندوں کی روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کیے اور پھر پرندوں کو ڈالنے کے لئے روٹی کے ٹکڑے میں نے چھت پر پھینک دیئے پھر میں گائے کے لیے کھل پانی میں بھگو کر رکھی اور گائے کو باہر صحن میں دھوپ میں باندھ دیا اور جھاڑو لے کر کمروں اور صحن میں دیا پھر میں نے اٹا گوندا اور سالن بنانے کے لئے آلو اور پیاز کاٹنے لگی آج میں نے سالن میں بڑا گوشت بنایا تھا پھر میں نے روٹیاں پکائیں
IMG20221128153208.jpg

IMG20221128153114.jpg

IMG20221128153106.jpg
اور روٹی کھا کر میں رسالہ پڑھنے بیٹھ گئی دوپہر کے وقت میں نے رات کو جانوروں کو ڈالنے کے لیے ٹوکے کی مدد سے گھاس کاٹ کر رکھا پھر میں نے گائے کو بھوسا اور کھل ڈالی اور دودھ نکال کر کمرے میں باندھ دیا اور میں کچن میں اکر تپل پر رات کے لیے روٹی بنانے لگی

Sort:  
 2 years ago 

Good work

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59304.77
ETH 2534.68
USDT 1.00
SBD 2.41