The Diary game || 09-02-2022 Bus stand to school

in Urdu Community3 years ago

IMG_20220211_092444.jpg

میرا سب کو بہت بہت سلام اور اردو کمیوہنٹی کو میرا سلام کہ ہم سب ایک گھر کی طرح یہاں کام کرتے ہیں۔ میں نے صبح جلدی اٹھا ۔ میں نے مسجد میں جا کر جماعت کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی ہے۔ مسجد سے گھر آ کر میں نے ناشتہ کیا کیونکہ مجھے سکول جانا ہوتا ہے۔ میں نے جلدی جلدی ناشتہ کیا تھا۔ میں نے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا اور پھر میں گاڑی پکڑنے کے لیے بس اڈاہ کی طرف گیا۔ میں روزانہ بس سٹینڈ کی طرف پیدل جاتا ہوں۔ پیدل چلنے سے میری ورزش بھی اور پیدل واک بھی ہوجاتی ہے۔ میں جب گاڑی سٹینڈ پر پہنچا تو بہت زیادہ رش تھا۔ میں بیس منٹ تک گاڑی کا انتظار کرتا رہا۔ میں جب گاڑی میں سوار ہوا تو میرے ایک دوست پہلے سے گاڑی میں موجود تھا۔ ہم دونوں دوست سکول پہچنے تک ایک دوسرے سے باتین کرتے رہے۔ میں تیس منٹ بعد اپنے سکول کے سٹاپ پر پہنچ گیا۔ اور پھر پیدل چل کر سکول پہنچ گیا۔ میں جب سکول پہنچا تو میرے کلاس نہم دہم کے طالب علم آئے ہوئے تھے۔ میرے ایک طالب علم نے مجھے کہا کہ اس کو ریاضی کے یونٹ تین کے تین سوالات حل کرنے میں مشکل آرہی ہے۔ میں نے تمام کلاس کو سوالات سمجھائے۔

IMG_20220210_132819.jpg

سکول سے میں نے ایک گھنٹہ کے لیے چھٹی لی کیونکہ مجھے دواد خیل سے ہوکر اسکندر آباد جانا تھا۔ میں دوست کے ساتھ اسکندر آباد پہنچ گیا۔ میں بنک سے کچھ رقم نکلوائی۔ میں اور میرا دوست نے گنے کا جوس پیا۔ میں جب سکول واپس آیا تو میں نے اپنے طالب علموں کو فزکس اور ریاضی کے سوالات سمحھائے۔ میں ظہر کی نماز سکول میں ہی پڑھی تھی۔

IMG_20220210_132815.jpg

IMG_20220210_132808.jpg

سکول کی چھٹی ہونے کے بعد میں جلدی جلدی بس سٹینڈ پر پہنچا اور میری خوش قسمتی کہ میں جیسے بس کے انتظار کےلیے کھڑا ہوا تو گاڑی پہنچ گئی۔ میں تیس منٹ میں پہنچ گیا۔ میں گھر پہنچ کر کھانا کھایا اور پھر ٹیوشن اکیڈمی چلا گیا۔ میں ٹیوشن اکیڈمی میں عصر کے بعد جاتا ہوں۔ ٹیوشن اکیڈمی میں میرے زمے ایف اے اور میٹرک کی کلاسز ہوتی ہیں۔ میں نے عصر سے لے کر عشاء تک اکیڈمی میں درس تدریس پڑھاتا ہوں۔ مجھے استاد ہونے پر فخر ہے۔

میں ٹیوشن اکیڈمی سے گھر آیا بچون کو وقت دیا ، پھر گھر والو کے ساتھ کھانا کھایا۔ رات کے وقت نماز پڑھی ، اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ دیر کھیلتا رہا۔ میں زیادہ تر وقت سکول اور ٹیوشن اکیڈمی میں بچو کو پڑھاتا ہوں۔ رات کو چائے پی اور تھک چکا تھا۔میں رات کو دس بجے کے بعد سونے چلا گیا۔لیکن میرا بیٹا رات کو پیٹ درد کی وجہ سے سو نہیں سکا۔ میں اسی وجہ سے رات کو جاگتا رہا۔ لیکن جب دوائی دی تو اسکو آرام آ گیا۔ہم سب فیملی رات کو دس بجے کے بعد سو گئے۔یہ میری ڈاہری ہے۔ آپ کو پھر الوادعی سلام میری طرف۔

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.20
JST 0.034
BTC 90261.92
ETH 3055.42
USDT 1.00
SBD 2.96