سینئر معلم احمد خان پی ایس ٹی کی الوداعی تقریب

in Urdu Community2 months ago

سابقہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول داودخیل، موجودہ گورنمنٹ ہائی سکول داودخیل کے سینئر معلم احمد خان پی ایس ٹی کی الوداعی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول داودخیل میں منعقد کی گئی۔ جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز داودخیل نوردین اعوان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کالاباغ محمد امیر خان،ریٹائر سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ سر سید نوید رضا شاہ، ریٹائر سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ملک غلام عباس اعوان، ماسٹر شیرعلی خان ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری سکول پینسلین کالونی ظفر اللہ جمالی، ماسٹر سلیم اللہ ، ماسٹر خالد خان ماسٹر یعقوب خان اور سر احمد خان کے قریبی احباب و رشتہ داروں اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں سر احمد خان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس حوالے سے ایک خصوصی ٹیبلو بھی تیار کیا گیا جس میں آوٹ آف سکول بچوں کو واپس تعلیم کی جانب لا کر انھیں معاشرے کا کامیاب رکن بنانے میں استاد کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب کی نقابت رضوان علی نے کی جبکہ اس تقریب کے انتظامات رحمت اللہ خان اور صاحب خان نے انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے بہترین طعام کا اہتمام کیا گیا ۔طعام کے حوالے سے انتظامات کی ذمہ داری سر غلام رضا نے بہترین انداز میں نبھائی ۔ صدر محفل ہیڈماسٹر اسرار حسین نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو بارونق بنایا انہوں نے سر احمد خان کی خدمات کو بہترین الفاظ میں سراہا

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 68228.72
ETH 3279.36
USDT 1.00
SBD 2.67