سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال اور میرا دوست کے پاس جانا

in Urdu Community2 years ago

IMG-20220827-WA0028.jpg

سب سے پہلے میرا تمام اردو کمیوہنٹی کو اسلام علیکم ، مجھے بہت دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ اسوقت پورے پاکستان میں اور جنوبی پنجاب میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے۔اشیاء خوردنوش میں بہت زیادہ کمی واقع ہوچکی ہے اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ پنجاب کے اکثر علاقے پانی کے سیلابی ریلوں میں بہہ چکے ہیں۔ اسوقت پاکستان میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتین بہت بڑھ چکی ہیں۔ پیاز ، آلو، ٹماٹر اور گوشت کی قیمتین آسمانوں کو چھورہی ہیں۔ اسوقت حکومت وقت کو چاہیے کہ اشیاء ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی لائے تاکہ غریب عوام جو اسوقت سیلاب کے عذاب مبتلا ہے اسکو کچھ ریلیف مل سکے۔ صوبہ پنجاب کے علاقہ میانوالی کے اکثر کچے کے علاقے پانی کی وجہ سے ڈوب چکے ہیں اور لوگوں کے پاس کھانے کی اشیاء کی بہت زیادہ کمی ہے۔ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں ایک ہزار گنا آضافہ ہوچکا ہے اور غریب عوام کی قوت خرید سے سب کچھ باہر ہے۔ آج میں جب کچہ کے علاقوں کی طرف گیا تو میں اپنے ساتھ چکن کا گوشت ساتھ لے گیا اور جب ہم اس علاقے میں پہنچے تو میرے دوست نے کہا کہ گوشت کو بغیر پیاز کے پکاتے ہیں۔ پیاز نہ ہونے کی وجہ سے چکن کی کڑائی بغیر پیاز کے تیار کی گئی ہے۔

IMG-20220827-WA0030.jpg

بغیر پیاز کے چکن کڑائی بنانے کا طریقہ بہت ہی اسان ہے جو آج میرے دوست نے بتایا ہے۔ بغیر پیاز کے چکن کڑائی بنانے کے لیے جو اجزاء ضروری ہوتے ہیں انکی تفصیل یہ ہے۔

  • تیل
    ٹماٹر
    اور اگر ٹماٹر نہ ہوں تو دہی بھی استعمال کرسکتے ہیں۔-

  • ہری مرچیں

  • نمک

  • سرخ مرچ پاوڈر

  • پانی

  • گرم مصالحہ

میرے دوست نے کہا کہ ہم شوربہ مطلب پانی شوربہ والی کڑائی بناتے ہیں تاکہ زیادہ افراد کھاسکین۔کیونکہ سیلاب کی وجہ سے گوشت بہت مہنگا اور دستیاب بھی نہیں ہے۔ اگر پانی والی کڑائی بناہینگے تو اس سے زیادہ افراد کھاسکینگے۔۔ میرے دوست نے کڑائی میں تیل کو گرم کیا اور پھر اس میں گوشت کو بھونا اور پھر اس میں ٹماٹر اور تمام اجزاء کو دیا اور جب تمام اجزاء اچھی طرح پک گئے تو اس میں حسب ضرورت پانی ڈال دیا اور پھر پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح پانی کو گوشت میں پکایا جب پانی کا زاہقہ گوشت کے ساتھ مکس ہوگیا تو اس نے اپنے تمام گھر والوں کو کھلایا اور ہم نے بھی کھایا۔ اس وقت سیلاب زدہ علاقوں میں اشیاء خوردنوش کی کمی ہے اور اگر آپ کا کوئی دوست رشتہ دار ان علاقوں میں ہے تو انکے پاس جانے سے پہلے انکے کچھ اشیاء ضرورت بازار سے ضرور خرید کر لے جاہین تاکہ انکی مدد ہوسکے۔ بہت بہت شکریہ

IMG-20220827-WA0029.jpg

First of all, Aslam Alaikum to all my Urdu community, I have to say with great sadness that there is a severe flood situation in the whole of Pakistan and in South Punjab. Most of the areas of Punjab have been inundated with water. Currently, the prices of daily use items in Pakistan have increased a lot. Prices of onions, potatoes, tomatoes and meat are skyrocketing. At this time, the government needs to bring down the prices of essential commodities so that the poor people who are currently suffering from floods can get some relief. Most of the rural areas of Mianwali region of Punjab province have been submerged due to water and people are facing severe food shortage. The prices of tomatoes and onions have increased a thousand times and everything is beyond the purchasing power of the poor people. Today when I went to the raw areas, I took chicken meat with me and when we reached the area, my friend said that the meat is cooked without onions. Due to non-availability of onion, chicken curry is prepared without onion.

The method of making chicken curry without onion is very easy which my friend told me today. Here are the details of the ingredients required to make chicken curry without onion.

  • Oil
  • Tomatoes and if you don't have tomatoes, you can also use curd.
  • Green chillies
  • Salt
  • Red chilli powder
  • Water
  • Hot spices

My friend said that we make kadai with shorba means pani shorba so that more people can eat because meat is very expensive and not available due to floods. If you make a kadai with water, more people will be able to eat it. My friend heated oil in a pan and then fried the meat in it and then put the tomatoes and all the ingredients in it and when all the ingredients were cooked well, added water as required and then after adding the water, stir well. Water cooked into meat When the water mixed with the meat, he fed all his family and we also ate. Currently, there is a shortage of food items in the flood affected areas and if you have any friends or relatives in these areas, before going to them, you must buy some items from the market so that they can help them. Thank you very much

Sort:  

یہ بہت ہی مزیدار نسخہ ہے، میں نے اس کا بہت لطف اٹھایا، یہ سادہ اور مزیدار ہے۔

 2 years ago 

مہربانی تعریف کا

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32