قلندری ہوٹل اور مٹن کڑائی

in Urdu Communitylast year

ایک شام قلندی ہوٹل کے نام اور شام کا ہر پہر ایک سحر تاری کردیتا ہے۔ مجھے ہوٹل کے کھانے کا شوق نہیں ہے۔ لیکن بہت سارے دوستوں نے بتایا کہ قلندری ہوٹل کا کھانا بہت ہی مزے دار ہوتا ہے۔ میں بہت سارے دنوں سے اپنے بڑے بھائی جو کہ ڈاکٹر ہیں کو کہہ رہا تھا کہ ایک شام ہم قلندری ہوٹل کھانا کھانے چلتے ہیں تو ہم جمعرات کی شام قلندری ہوٹل پہنچ گئے۔

شام کا وقت تھا اور ہوٹل کی عمارت پر روشنیاں لاہٹ رنگ برنگی جگمگا رہی تھیں اور مختلف رنگوں کی روشنیاں سے ماحول بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔

ہم نے پہلے جا کر ہوٹل شیف سےہوچھا کہ کیا پکا ہوا ہے۔ ہوٹل شیف نے بتایا کہ ہم آرڈر پر مغز، دال چنا روسٹ ، مرغی روسٹ اور مٹن روسٹ کڑائی بناتے ہیں

بھائی نے جب میھٹے میں پوچھا تو کسٹڑڈ اور حلوہ کی ڈش دستیاب تھی۔

میرے بھائی کو حلوہ بلکل ہی پسند نہیں ہے اس لیے کہ حلوہ خون میں کیسٹرول بڑھاتا ہے

میں نے اور بھائی نے مشورہ کرکے مٹن کڑائی اور ساتھ روسٹ لیگ پیس چکن کاآرڈر دیا اور ہم باہر کھلی فضا میں آکر بیٹھ گئے۔

FB_IMG_1682530940124.jpg

میں باہر بیٹھ کر ہوٹل کی عمارت کی تصویر بنائی لیکن مدھم روشنائی کی وجہ سے تصویر اچھی نہیں بنی

باہر کا موسم بہت خوبصورت تھا اور ساتھ ہوٹل کے مین روڈ گزرتا ہے۔ روڈ پر گاڑیاں آ جارہی تھیں اور بہت ہی خوبصورت منظر تھا۔

ہم نے تقریبا بیس منٹ انتظار کیا ہوگا اور ہماری ڈش بن کر آگئی

FB_IMG_1682530934585.jpg

لیکن مٹن کڑائی کی جگہ ہوٹل شیف نے ہمیں مرغی کڑائی بنا کر بھیج دی جب کہ ہم مٹن کڑائی کا آرڈر دیا تھا . ہم نے ہوٹل مالک کو شکایت کی تو معلوم ہوا کہ چکن کڑائی کا آرڈر کسی اور کسٹمر کا تھا لیکن غلطی سے ہماری طرف آ گیا ہے۔

ہوٹل انتظامہ نے غلطی تسلیم کی اور آرڈر واپس ہوگیا اور ہم کو کچھ دیر مزید انتظار کرنا پڑا۔

جیسے ہی ہمارا آرڈر آیا ہم کو بہت شدید بھوک لگی ہوئی تھی۔ ہم نے جب ایک ایک نوالہ کھایا تو بہت ہی مزے دار ذاہقہ دار مٹن پکا ہوا تھا۔

ہم نے پیٹ بھر کر مٹن کڑائی قلندری ہوٹل سے کھائی۔ ہم نے ساتھ ٹھنڈی کوکا کولہ کی بوتل پی جس سے ہمارا ہاضمہ ہوا

میں اور بھائی رات کے وقت گھر واپس آ گئے۔

قلندری ہوٹل کا کھانا بہت ہی مزے دار تھا۔

میں نے گھر پہنچ کر چائے پی۔پھر میں ابو کے پاس گیا اور انکی خیریت پوچھی کیونکہ ابو کی طبعیت کچھ دن ہوئے خراب تھی۔

میں اپنے کمرے میں واپس آیا اور ٹیلی ویژن پر تازہ خبرین سنی اور پھر کچھ دیر کے بعد میں سونے چلا گیا کیونکہ صبح مجھے جلدی اٹھنا ہوتا اور سکول وقت پر پہنچنا ہوتا ہے۔

اللہ آپ سب کا حامی ناصر ہو

Sort:  

iluminación en la noche oscura, caminar en la noche de luna, bañarse en la noche de lluvia, fuego de leña en la noche de invierno que son un verdadero olor a vida

Hotels me khana bht hi mazay ka kam hai. Lakin apki photography Kuch dhundli si hai. Agr ap apni pictures ashy tareeky sa capture kren to apko faida hoga

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64