My friday diary || morning to night 02-09-2022

in Urdu Community2 years ago

آج کی میرا روزنامچہ جمعہ کے دن کا ہے۔جمعہ کی صبح سویرے میں اٹھا اور میں نے اٹھ کر سب سے پہلے نماز پڑھنے کے لیے وضو کیا اور میں مسجد نماز باجماعت پڑھنے کے لیے چلا گیا۔ جب میں مسجد سے واپس آیا تو میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی کیونکہ میں ہر جمعہ کو نماز فجر کے بعد خصوصی تلاوت کرتا ہوں۔میں نے تلاوت کے بعد ، ناشتہ کیا اور پھر پیدل بس سٹینڈ کی طرف روانہ ہوگیا کیونکہ مجھے ڈیوٹی پر پہنچنا ہوتا ہے اور میں نے بس سٹینڈ پہنچ کر ٹکٹ خریدا اور کچھ ہی دیر بعد گاڑی چل پڑی اور میں آدھ گھنٹہ میں سکول پہنچ گیا۔میں نے سکول پہنچ کر سب سے پہلے حاضری لگائی اور پھر ڈینگی اور ریاضی کا زیرو پریڈ اسمبلی شروع ہونے سے پہلے پڑھایا۔ سات بج کر بیس منٹ اسمبلی کی گھنٹی بجی اور تمام کلاسز کے طالب علم لاہن اور قطار میں اسمبلی گرونڈ جمع ہوئے ، بچوں نے تلاوت قرآن پاک سے اسبملی کا آغاز کیا اور ملی نغمہ، قومی ترانہ اور دعا اور نعت رسول مقبول کے بعد اسمبلی کا اختتام ہوا۔تمام طالب علم اپنی اپنی کلاسز کو چلے گئے اور پھر باقاعدہ طور پر پڑھائی کا آغاز ہوا، میں بچوں کو ریاضی اور فزکس پڑھائی اور پھر سکول سے چھٹی کے بعد ، میں ایک بجے گھر واپس آگیا۔میں نے گھر آکر سب سے پہلے غسل کیا اور نماز جمعہ پڑھنے کے لیے میں مسجد چلا گیا ، میں جب نماز جمعہ پڑھ کر گھر آیا تو میں نے کھانا کھایا اور چائے پی۔ پھر میری بیوی نے کہا کہ میں بازار سے لیموں اور پیاز لے کر آو کیونکہ گرمی کی شدت ہوتی ہے اور لیموں کا پانی گرمیوں میں صحت کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔

IMG_20220902_160546.jpg

جب میں بازار جا رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص خوبصورت تنکوں سے بنے روٹی کو محفوظ رکھنے والا ہاٹ پاٹ نما جھوکوریاں بیچ رہا تھا۔جھوکوریوں کا رنگ بہت سنہری اور اس میں شیشہ لگا ہوا تھا۔اسطرح میں نے جب اس سامان کی قیمت پوچھی تو بیچینے والے نے بہت زیادہ قیمت بتائی اور میں قیمت سن کر آگے کی طرف چل دیا۔

IMG_20220902_160602.jpg

میں نے ریڑھی والے سے پیاز خریدے اور پیاز کی کوالٹی بہت ہی معیاری تھی۔ پیاز میں نے پانچ کلو خریدے۔ جمعہ کے روز پیاز سستے ہوچکے تھے جبکہ دس دن پہلے پیازوں کی قیمتن آسمان سے باتین کررہی تھین۔غریب آدمی کے لیے پیاز خریدنا بہت مشکل ہوچکا تھا۔ میں سات سو روپے کے پیاز خریدے۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور غریب آدمی لے لیے اشیاء ضروریہ خریدنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

IMG_20220902_160703.jpg

پیاز کے بعد میں لیموں خریدے اور پھر میں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ملاقات کی جو مجھے راستے میں آتے ہوئے مل گیا۔ جب میں دوست کے ساتھ بات کررہا تھا تو میرے دوسرے دوست نے میری تصویر بنا لی اور اس نے مجھے بھیج دی۔میں گھر آیا ، عصر کی نماز مسجد میں ادا کی اور شام تک میں ٹیوشن اکیڈمی چلا گیا ، میں نے ٹیوشن اکیڈمی میں رات دس بجے تک بچوں کو پڑھایا اور گھر آکر چائے پی اور نمازپڑھ کر سو گیا۔اب رات کا وقت ہے اور میں اپنے گزرے دن کی روزنامچہ لکھ کر سونے لگا ہوں۔اللہ آپ سب کا حامی ناصر ہو۔

IMG-20220830-WA0031.jpg

My diary today is for Friday. I woke up early in the morning of Friday and I got up and performed ablution to pray first and I went to the mosque to pray in congregation. When I came back from the mosque, I recited the Holy Quran as I do a special recitation every Friday after the Fajr prayer. After the recitation, I had my breakfast and then proceeded to the bus stand on foot as I had to reach my duty. It happens and I reached the bus stand and bought the ticket and after some time the car started and I reached the school in half an hour. I reached the school first I attended and then the zero parade assembly of Dengue and Mathematics started. Taught earlier. At twenty minutes past seven, the assembly bell rang and the students of all classes gathered in the assembly ground in a row, the children started the assembly by reciting the Holy Quran and received a song, the national anthem and after the prayer and Naat Rasool Maqbool, the assembly began. Ended. All the students went to their respective classes and then regular classes started, I taught maths and physics to the kids and then after school break, I returned home at one o'clock. I came home and asked everyone. First I took bath and went to the mosque to offer Friday prayer, when I came home after offering Friday prayer, I ate and drank tea. Then my wife said that I should bring lemon and onion from the market because the heat is intense and lemon water is very good for health in summer.

When I was going to the market, I saw a man selling hotpot-like jhukoris made of beautiful straws for preserving bread. When I asked the price, the seller told me the price was too high and I went ahead after hearing the price.

I bought onions from the cart and the quality of the onions was very good. I bought five kilos of onions. On Friday, onions had become cheap, whereas ten days ago the prices of onions were skyrocketing. It had become very difficult for the poor man to buy onions. I bought seven hundred rupees worth of onions. Due to the recent floods, inflation has increased and it has become very difficult for poor people to buy essential items.

After onions I bought lemons and then I met up with a friend who met me on the way. While I was talking with a friend, my other friend took a picture of me and sent it to me. I came home, offered Asr prayer in the mosque and by evening I went to the tuition academy. I spent the night in the tuition academy. Taught the children till ten o'clock and came home and drank tea and prayed and fell asleep. Now it's night time and I started sleeping after writing the diary of my past day. May Allah support you all.

Sort:  

چابہ بہت خوبصورت ہے. یہ بھوسے سے بنا ہے اور زیادہ مہنگا نہیں ہے۔

 2 years ago 

یہ بھوسے سے نہیں بنا ہوا یہ کھجور کے تنکوں سے بنایا گیا اور شیشہ سنٹر میں ہے۔

Imagen2.png
CONGRATULATIONS

This post has been upvoted with @steemcurator09/ Curated by: @yousafharoonkhan

 2 years ago 

آپکو اللہ اجر دے۔آپ نے مجھے ووٹ دیا ہے۔ شکریہ ٹیم فری سٹاہل

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 62555.95
ETH 2435.55
USDT 1.00
SBD 2.64