منگل کا دن کی ڈاہیری۔۔گندم خریدی اور قبرستان کی صفائی

in Urdu Communitylast year (edited)

اسلام علیکم !!!

کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ میں کسی کام کے سلسلے میں اپنے دوست کے گاون گیا اور وہاں پر جاکر مجھے سال بھر کے لیے گندم خریدنی تھی۔ میں منگل کے دن صبح نماز فجر کے وقت اٹھا۔نماز پڑھنے کے لیے مسجد کا رخ کیا جب مسجد پہنچا تو مسجد کی بجلی خراب ہونے کی وجہ سے پانی کا انتظام نہیں تھا۔ میں نے ہاتھ پانی کا نلکا چلا کر وضو کیا۔ پانی کے نلکے سے تازہ زمیں کے اندر سے پانی نکلتا ہے۔ جب کبھی پانی کی موٹر پمپ خراب ہوتی ہے تو تمام نمازی جو نماز پڑھنے کے لیے آتے ہیں تو نلکا سے پانی نکال کر وضو کرتے ہیں۔

وضو کرکے دورکعت نماز سنت پڑھی پھر میں باجماعت نماز کا انتظار کرنے لگا۔ بجلی خراب ہونے کی وجہ سے پنکھے بند تھے۔ نماز پڑھنے کے بعد گھر واپس آیا ناشتہ کیا اور پھر کچھ دیر کے لیے قرآن کی تلاوت کی ، پھر مجھے سال کے لیے گندم لینی تھی تو دوست کے گاون گیا ، دوست کو گندم کے پیسے دہہے تاکہ مجھے وہ اچھی زمین کی گندم خرید کر دے

جب گندم خرید لی تو پھر چنگچی لوڈر پر اسکو لوڈ کرایا اور میں دوست کے ساتھ اسکے گھر گیا۔ اسکے گھر جاکر کھابا کھایا اور کچھ دیر ہم دوست باتین کرتے رہے پھر مجھے دوست اپنے قریبی رشتہ دار کے گھر لے گیا۔ جب ہم اسکے گھر پہنچے تو اسکے گھر والوں نے بتایا کہ وہ تو قبرستان گیا ہے۔ہم قبرستان پہنچ گیا جب پہنچے تو دیکھا کہ ایک شخص قبرستان میں گھنی جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے سپرے میں مصروف تھا۔

ہم گئے تو وہ میرے دوست کا کزن تھا۔ اس نے ہمیں بتایا وہ قبرستان کی صفائی کررہا ہے تاکہ جھاڑیان گھنی نہ ہوں کیونکہ چور ڈاکو گھنی جھاڑیوں کا ناجاہز استعمال کرتے

پھر ہم واپس آگئے اور مجھے گھر سے فون آیا کہ آپ جلدی پنہچین کیونکہ میرے بچو کو نانی کے گھر جانا تھا۔

میں نے دوست سے اجازت لی اور گھر کی طرف واپسی کا سفرشروع کیا۔

FB_IMG_1685812698504.jpg

FB_IMG_1685812679144.jpg

FB_IMG_1685812675919.jpg

FB_IMG_1685812683228.jpg

FB_IMG_1685812672045.jpg

FB_IMG_1685812666088.jpg

FB_IMG_1685812660519.jpg

FB_IMG_1685812701428.jpg

FB_IMG_1685812704197.jpg

FB_IMG_1685812706699.jpg

FB_IMG_1685812711457.jpg

FB_IMG_1685812708991.jpg

میں گھر واپس پہنچ گیا تو جیسے ہی پہنچا میری گندم بھی چنگچی والا لے آیا۔میں نے کہا تم اب پہنچ رہے اتنی دیر کیوں لگا دی تو اس نے بتایا کہ اس گی گاڑی خراب ہوگئ تین چار گھنٹے مستری ٹھیک کرتا رہا جیسے ہی ٹھیک ہوئی میں آ گیا۔

گاڑی والے کو پانی پلایا اور جب وہ چلا گیا تو بچوں کو کہا کہ تیار ہوجاو۔سب گھر والے تیار ہوگئے اور ہم بچوں کی نانی کے گھر شام کو پہنچ گئے۔ سب بچے ابھی تک نانی کے گھر ہیں اور میں اس دن رات کو واپس آ گیا تھا کیونکہ گھر خالی چھوڑنا خطرے سے کم نہیں

یہ تھی ایک دن کی باتین۔ اب اجازت چاہتا ہوں آپ سب ہمیشہ خوش خرم رہیں

Sort:  

آپ نے گندم خریدی بہت اچھا کیا کیونکہ پھر ملتی ہی نہیں ہے۔ قبرستان کی صفائی بہت ثواب کا کام ہے۔

 last year 

yeah bhut zarori tha, phar mangi hot jati hai aur malti bhe ni hai,, ma har sall astra krta hoon , apni zarorat ka sall bhar ka kharid ka rak layta haoon

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 58495.14
ETH 2461.74
USDT 1.00
SBD 2.36