میری پورے ہفتہ کی مصروفیات کی تفصیل ۔۔برکتوں اور رحمتوں والا مہنیہ

in Urdu Communitylast year

اسلام علیکم

بہت زیادہ مصروفیات کی وجہ سے کچھ دن سے پوسٹ نہیں لکھ سک رہا کیونکہ صبح جلدی اٹھنا ہوتا اور مسجد جا کر افراد کو سحری کھلانا ہوتی ہے۔ رمضان کا مہینہ عبادات کا مہینہ ہے۔ میں معلم ہوں اور میرے تمام طالب علموں کے رمضان کے مہینہ میں بورڈ کے امتحانات جاری ہیں۔

صبح سے لے کر شام تک میں زیادہ تر وقت ٹیوشن اکیڈمی میں بچوں کو پڑھانے پر گزارتا ہوں۔ میں آج پورے ہفتہ کی صورتحال سے آپ سب کو آگاہ کرونگا میں صبح کے وقت تقریبا 3:30 بجے اٹھتا ہوں۔

اٹھ کر میں مسجد کی طرف جاتا ہوں اور مدرسہ کے بچوں کو سحری کے لیے بیدار کرتا ہوں۔ پھر میں مدرسے کے بچوں کو ساتھ لے کر ہوٹل جاتا ہوں اور وہان سے سحری کا کھانا لا کر تمام مدرسے کے بچوں کو کھلاتے ہیں۔

جب سحری کا وقت ختم ہونے کے قریب آتا ہے تو ہم سحری کا سامان برتن وغیرہ ایک طرف رکھ دیتے ہیں اور سحری کے آختتام کی دعا پڑھتے ہیں۔

IMG_20230411_075511.jpg

پھر ہم سب مل نماز باجماعت پڑھتے ہیں۔کچھ افراد نماز کے بعد قرآن پاک کی تلاوت میں مصروف ہوجاتے ہیں اور باقی اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے۔ میں مدرسے کے ان طالب علموں کو جنکے بورڈ کے امتحانات جاری ہیں انکو ریاضی اور فزکس پڑھاتا ہوں۔

کیونکہ ریاضی اور فزکس میرا مضموں ہے۔ اسوقت کلاس دہم کے امتحانات جاری ہیں اور رمضان کے مہینہ میں پڑھائی ویسے بھی بچوں کے لیے مشکل ہوجاتی ہے کیونکہ سارا دن بھوک کی حالت میں پڑھنا پڑھتا ہے لیکن یہ اللہ کا کرم ہے کہ تمام طالب مدرسے کے روزہ رکھ رہے اور میں بھی انکو مکمل وقت پڑھنے کے لیے دیتا ہوں۔

IMG_20230411_075505.jpg

IMG_20230411_075448.jpg

کلاس نہم کو میں سکولز میں وقت دے رہا ہوں کیونکہ کلاس نہم کے امتحانات کلاس دہم کے امتحانات کے بعد ہیں۔ میں روزانہ صبح آٹھ بجے سکول پہنچ جاتا ہوں اور سکول پہنچ کر سب سے پہلے کلاس نہم کے طالب علموں کی حاضری لگاتا ہوں اور پھر ہم سبق کی دوہرائی کرتے ہیں۔

IMG_20230411_075440.jpg

روزانہ کی بنیاد پر امتحانات سے پہلے کلاس نہم کے کا کلاس ٹیسٹ لیتا ہوں اور کمزور طالب علموں کو گروپ میں تقسیم کرکے انکو زیادہ وقت دیتا ہوں۔ سکول کی جب چھٹی ہوتی ہے تو میں گھر آتا ہوں اور کچھ دیر سونے کے لیے اپنے کمرے میں چلاجاتا ہوں۔ رمضان کے دوران میں پانچ وقت کی نماز اور قرآن کی تلاوت کرتا ہوں آفطاری کے وقت میں آفطاری گھر پر اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مل کر کرتا ہوں۔کیونکہ گھر پر آفطاری کرنے کے بے شمار فواہد ہیں اور اللہ کی بے شمار برکات نازل ہوتی ہیں۔ عشاء کی نماز اور نماز تراویح پڑھ کر میں گھر نوبجے واپس آتا ہوں۔

سارا دن کا تھکا ہوتا ہوں اور میری آنکھیں نیند سے بھری ہوتی ہیں اور میں جلدی سوتا ہوں تاکہ صبح جلدی اٹھ کر مدرسے کے بچوں کو سحری کراسکوں یہی میرے آجکل معمولات چل رہے ہیں اس بابرکت مہینہ میں۔ اسلام علیکم

Sort:  
 last year 

Allah pk sb buchoo ko kmybi dy jo jo ten clas k paper dy rh hn ameen

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62195.97
ETH 2415.56
USDT 1.00
SBD 2.64