میری آج کی ڈہیری ، ڈکٹر کے پاس جانا اور ٹیوشن اکیڈمی

in Urdu Communitylast year

اسلام علیکم

تمام بھاہیوں کو میری طرف سے آداب پیار قبول ہو۔ میں نے آج اپنی صبح کا آغاز سحری کے وقت کیا ۔ رات ساری پریشانی میں گزری کیونکہ میری چھوٹے بچی کی طبعیت رات کو خراب تھی اور اسکے پیٹ میں شدید درد تھا۔ اللہ کا شکر گھر میں ضروری ادوایات موجود تھیں تو ان ادوایات کی وجہ سے میری بچی کی رات سکون سے گزر گئی ۔ہم ساری رات جاگتے رہے اہنی بیٹی کے ساتھ . رات کو موسم خراب تھا اور بارش بھی زیادہ ہوئی تھی۔

IMG_20230516_084045.jpg

صبح جب میں اٹھا تو اسوقت سحری کا وقت تھا . میں نے نماز تہجد پڑھی اور فجر پڑھ کر سو گیا میں نے سکول سے چھٹی لی تاکہ میں صبح کے وقت بچی کو ڈاکٹر کے پاس لے جا کر چیک اپ کرالونگا۔ صبح میری بیوی اور میں ڈاکٹر کے پاس گئے چیک اپ کرایا ادوایات لیں گھر آرہے تو راستے میں ٹرک پر لکڑیان لوڈ ہورہی تھین اسکی تصویر بنائی ۔

FB_IMG_1684150326829.jpg

راستہ سارا ٹوٹ پھوٹ چکا تھا۔میری ایک گزارش ہے سب بھاہیوں سے کہ بارش کی وجہ سے سڑک کے کناڑے گھڑے بن جاتے ہیں۔ان گڑون کی وجہ سے روڈ ٹوٹنا شروع ہوجاتا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ ہم روڈ کے اردگرد مٹی ڈال دیا کرین تاکہ جو کھڈے بارش کی وجہ سے بن جاتے وہ مٹی کی وجہ سے بڑھ دہیے جاہیں۔ٹریکٹر ٹرالی والوں کو چاہیے کہ ایک یا کچھ ریت سڑک کے کنارے موجود گڑوں میں ڈال دینی چاہیے تاکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو زیادہ نقصان نہ ہو۔

FB_IMG_1684150323595.jpg

گھر پہنچ کر بیٹی کو دوائی دی۔ میں بازار سے سودا لینے گیا۔ گھر سودا دیا ، میری بیوی نے کھانا تیار کیا۔ جب کھانا کھا رہے تھے تو میرا بھائی بچی کی طبعیت معلوم کرنے کے لیے پہنچ گیا۔

جب عصر ہوئی تو میں ٹیوشن سنٹر گیا بچے میرا انتظار کررہے تھے۔میں نے ٹیوشن اکیڈمی میں بچوں فزکس ساہنس پڑھائی ۔

ایف ایس کی کلاسز کے بچے ٹیوشن اکیڈمی میں پڑھنے کے لیے آتے ہیں۔

عشاء کے وقت ٹیوشن اکیڈمی سے واپس آیا۔بچی کو دوائی دی . رات کا کھانا کھایا ، کچھ دیر ٹیلی ویژن دیکھا۔

عشاء کی نماز مسجد میں جا کر پڑھی۔ گھر آ کر چائے پی اور خربوزکھایا۔

رات اسطرح گزری گئی جب بچی سوئی تو سب گھر والے نیند کرنے کے لیے سو گئے۔

Sort:  
 last year (edited)

Allah pak apki byti ko sahat aata farmay or apny post ko bohat achi tra sy biyan kia ha

 last year 

آپ کی ہر پوسٹ اچھی لکھی ہوتی ہے۔ آپکی بیٹی کا سن کر دکھ ہوا اللہ ہمیشہ صحت کاملہ کے ساتھ رکھے

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.14
JST 0.029
BTC 66902.20
ETH 3248.49
USDT 1.00
SBD 2.64