پیف امتحان شیڈول اور ٹیچرز محاز کے درمیان دڑار لتم

in Urdu Community3 years ago

IMG_20220122_132833.jpg

✒️متحدہ محاذ اساتذہ میانوالی

میں شامل تمام اساتذہ تنظیمات جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری میانوالی ڈاکٹر جمیل خالد صاحب اور ان کے سٹاف کی جانب سے محکمہ تعلیم کی بہتری کے لیے صلح کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہیں۔

🌷کیونکہ حکمِ قرآن "واصلح خیر" کے مطابق صلح میں خیر ہے۔

🌷ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ڈاکٹر جمیل خالد صاحب داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ جو اپنے منسٹریل سٹاف کی تکلیف اور مشکلات کا ادراک رکھتے ہوئے ڈیرہ تک سٹاف کے ساتھ چل کر گئے۔

🌷ڈاکٹر جمیل خالد صاحب اپنے اصولی مؤقف پر آخر دم تک قائم رہے۔ اب تو ان کا ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن بھی ہو گیا تھا کوئی ذاتی پریشانی اور پریشر نہ تھا۔

🌷لیکن ان کے منسٹریل سٹاف پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ ظُلم کے پہاڑ ڈھائے گئے۔
اسسٹنٹ رانا عبدالغفار صاحب اور صابر شاہ صاحب کے دُور دراز سٹیشن پر تبادلے کرائے گئے۔ رانا عبدالغفار صاحب کا پروموشن کیس التوا میں ڈلوایا گیا۔ اور چند دنوں سے نوجوان محنتی کلرک محمد محسن کے ٹرانسفر آرڈر بھی دکھائے اورجتلائے جا رہے تھے۔
اب تو ڈیرہ پر حاضری کے بعد یُوں سمجھیں بہتی گنگا میں اشنان ہو گیا۔
"دھوئے گئے ایسے کہ بس پاک ہو گئے~

🌷ہم نے کل بھی محترم DEO صاحب کی اصولی مؤقف پر حمایت کی۔ رانا عبدالغفار اور صابر شاہ کی دیانتداری اور کردار کی چیلنج کے ساتھ گواہی دی.
ہم آج بھی اسی اصولی مؤقف کے ساتھ ان کے کردار اور دیانتداری کی گواہی دیتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اللہ کے فضل و کرم سے ہمیں اپنے بے باک کردار کی وجہ سے نہ کوئی شرمندگی ہے نہ پچھتاوا۔

🌷البتہ جنہوں نے کرپشن کے حلفیہ بیان اور اشٹام پیپر دیے، اخبارات اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات کی بھرمار جاری رکھی۔ چیف سیکریٹری پنجاب تک کو کھنگال ڈالا۔
جُھوٹی انا کی تسکین کے لیے ہر بے شرمی قبول کی۔
ناجائز زیادتی اور ظُلم کے ساتھ ملازمین کی ڈیرہ پر حاضری کی شرط بھی پوری کی۔
انہیں ضرور اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے۔

🌷ہم پورے یقین سے کہتے ہیں کہ صلح کے بعد بھی یہ ٹولہ ان مظلوموں کے ساتھ کبھی آنکھ ملا کر بات نہیں کر سکے گا۔

🌷روزِ اول سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان کی انتقامی سیاست اور کارروائیوں سے کون واقف نہیں۔ پورے یقین سے کہتے ہیں کہ ان زیادتیوں کا بدلہ اللہ کی بے آواز لاٹھی کہیں نا کہیں، کسی نا کسی صورت ضرور لے گی۔

🌷ہم پُورے شعور اور حق بات کے ساتھ اس صلح کا کریڈٹ ڈاکٹر جمیل خالد صاحب کو دیتے ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کے بعد جبکہ ان کی سروس ایک ہفتہ رہ گئی ہے اور ان کی ذات پر کوئی پریشر اور پریشانی ہرگز نہ تھی، اپنے منسٹریل سٹاف پر ہونے والے ظلم اور زیادتی کے ازالہ کے لیے ذاتی انا کو آڑے نہ آنے دیا اور ان کو آخری لمحات میں بھی سنبھالا۔
🌷اذ اساتذہ میانوالی

IMG_20220122_132813.jpg

IMG_20220122_132801.jpg

IMG_20220122_132758.jpg

خوبصورت سکول کی بلڈنگ

IMG-20220120-WA0024.jpg

IMG-20220120-WA0023.jpg

IMG-20220120-WA0022.jpg

IMG-20220120-WA0021.jpg

پیف معلومات

Kiپنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکولز میں سالانہ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کردیا ہے
پہلے مرحلے میں لارج سکیل اسیسمنٹ کے تحت جماعت چہارم ، پنجم اور ہشتم کے امتحانات 18 اپریل سے 22 اپریل تک ہونگے
اور دوسرے مرحلے میں سکول بیس اسسمنٹ کے لیے جماعت اول سے لے کر ہشتم تک امتحانات 9 مئی سے 20 مئی تک ہونگے جن کے لیے آئیٹم بنک کی فراہمی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 25 اپریل سے 8 مئی تک دستیاب ہوگا جس سے ہر سکول آن لائن پیپرز تیار کر سکے گا اور 9 مئی سے امتحانات شروع ہوجائیں گے۔ اور 31 مئی تک بچوں کو رپورٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے

Sort:  
 3 years ago 

sir you are looking beautiful and thank for sharing this info

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.12
JST 0.026
BTC 56965.36
ETH 2498.49
USDT 1.00
SBD 2.34