ایک جنگل میں شیر اور بندر کی حکمرانی ۔۔میری اوریجنل کہانی کی قسط نمبر اول

in Urdu Communitylast year

IMG_20230513_090213.jpg

آج میں آپکو ایک کہانی سناتا ہوں۔

ایک جنگل میں بندروں نے شیر کی حکومت کو کیسے گرایا۔یہ کہانی میں نے خود لکھی ہے۔

جنگل میں دو بندر ناچ رہے تھے کہ آج شیر دوسرے جنگل شکار کھیلنے گیا اس لیے ادھر آج ہم خوب مزے کرینگے۔کبھی بندر ایک جانور کو تنگ کرتے کبھی دوسرے کو۔شیر کو اطلاع پہنچ گئ عدالت لگی بندر بولے آپکا غیر موجودگی میں آپکے آہین کی تعمیل کرارہے تھے تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے جنگل سے شیر چھٹی پر چلا گیا ہے۔

شیر نے کہا اگر ایسا ہے تو پھر مجھے فخر ہے میری غیر موجودگی میں بندروں نے میرا بنایا ہوا آہین نافذ کیے رکھا۔ ورنہ تو اس جنگل کے جانور آہین شکن ہوجاتے تو اعلان ہوا آہندہ آہین کا نفاز بندروں کے زیرنگرانی ہوگا جب بھی جنگل کا شیر دوسرے جنگل شکار کے لیے جائے گا۔

جنگل کے تمام جانور پریشان ہوگئے کہ یہ بندر تو اب ہمیں جینے نہیں دینگے اور شیر کی غیر موجودگی میں جنگل میں جنگل کا قانون نافذ کردینگے۔

جب بھی شیر جنگل سے باہر جاتا بندر جنگل پر راج کرتے تھے اور آہستہ آہستہ بندروں نے دوسرے جانوروں پر ظلم کرنا شروع کردیا کیونکہ جانور جب بھی بندروں کی شکایت شیر کے پاس لے کر جاتے تو شیر بندروں کے حق میں بولتا تھا۔

آہستہ آہستہ جانور شیر کی بجائے بندروں کے غلام بنتے گئے اور شیر کا جو بھی حکم ہوتا تو بندر اس حکم کو بگاڑ کر تبدیل کرکے جانوروں تک پہنچ دیتے تھے۔اسطرح کچھ ہی عرصہ میں شیر کا حکم صرف فرضی ہوتا اور بندروں کا پہنچایا گیا حکم عملی ہوتا۔

شیر کو ایک دن محسوس ہوا کہ کافی عرصہ گزر گیا عدالت میں کوئی فریادی نہیں آیا ہے کوئی عدالت نہیں لگی ہے ایسا کیا ہوا ہے۔ بندروں کو بلایا گیا پوچھا گیا تو بندروں نے جواب دیا ۔

بادشاہ سلامت آپ کا حکم ہم جانوروں تک پہنچاتے ہیں لیکن کوئی حکم ماننے کے لیے تیار نہیں اور جنگل کے کچھ جانور آپ کے آہین کے خلاف اقدامات کررہے ہیں آپ چونکہ چپ ہیں تو ہم نے سوچا آپکو پریشان نہ کرین۔😝۔. دوسری قسط بہت جلد

FB_IMG_1685069648568.jpg

رات کو بہت ژالہ باری ہوئی ہے۔ کہانی کے بعد آپکو ژالہ باری کی تصاویر دیکھاتا ہوں۔

FB_IMG_1685069646140.jpg

برف کے ٹکڑے بہت بڑے بڑے تھے۔علاقے میں فصلوں کو بہت نقصان پہنچاہے اور خربوزے کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

FB_IMG_1685069643635.jpg

آپ سب اللہ سے دعا کرین اللہ ہمیں بے وقت بارش سے بچائے۔ اللہ ہمیں ہر مصیبت سے بچا کر رکھے۔

Sort:  

traduje la historia, pero la traduccion no funciono bien, hay moral para que la sociedad se mantenga feliz

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59304.77
ETH 2534.68
USDT 1.00
SBD 2.41