میری آج کے دن کی مصروفیات

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم
جی دوستو کیا حال ہے آپ سب کا میں امید کرتی ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے آج میں آپ سب کے ساتھ آج کے دن کی ڈائری شئر کروں گی💖💖
آج کی میری صبح چھ بجے ہوئ میں نے سب سے پہلے نماز پڑھی اور قرآن پاک کی تلاوت کی اور میں ناشتے سے پہلے بیٹے کو کھجور دیتی ہوں اور بیٹی کو بھی پھر تھوڑی دیر بعد ان کو ناشتہ کراتی ہوں اور پھر میرابیٹا سکول جانے سے دودھ پیٹا ہے تو میں اس کیلیۓ نیڈو والا دودھ بنایا اور پھر بیٹے کو بنا کر دیااور اس کو سکول کیلیۓ بھی تیار کیا اور آج اتوار کادن ہے بچوں کی سکول کی چھٹی تھی اور پھر بعد میں میں نے ناشتہ کیا اورآج تو سردی بھی بہت زیادہ تھی سردی میں تو چاۓ بھی بہت اچھی لگتی ہے میں نے چاۓ اور پراٹھے کے ساتھ میں نے ناشتہ کیااور تھوڑے گھر کے کام کاج کیۓ اور پھر میرے چچا لوگ ہمارے گھر آگۓاور وہ کافی عرصے کے بعد میرے گھر آۓ میں ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوئ وہ مجھے دیکھ کر خوش ہوۓ اور میں نے ان کی کچھ خاطر تواضع کی

IMG_20221111_154555.jpg

IMG_20221111_154523.jpg
اور پھر کافی دیر گپ شپ کی اور پھر سب نے ہنسی مزاق کیۓ ایک دوسرے کے ساتھ گھل ملکر بیٹھے بہت انجواۓ کیا گیٹ ٹو گیدرنگ تو ویسے بھی بہت اچھی لگتی ہےاور ایک دوسرے کے ساتھ ٹایم گزارنا بہت اچھا لگتا ہےاور پھر میں نے اور میری بہن نے سالن اور چاول بناۓ ملکر میں نے اپنے کزن کو بولا کہ جا کر گوشت لے آؤ تو وہ موچھ سے گوشت لینے چلاگیا اورمیں نے جلدی جلدی سالن بنا لیا اور پھر میری بہن نے چاول بنا لیۓ ملکر روٹی بھی بنائ اور تقریبا دو کا ٹایم ہو میں نے نیچے چٹائ بچھائ اور سب چیزیں سیٹ کی اور ہم سب نےملکر کھانا کھایا
جسکی فوٹو گرافی بھی میں آپ کے ساتھ شیئر کرں گی

IMG-20221012-WA0018.jpg

IMG-20221129-WA0041.jpg
اور جب سب نے کھانا کھا لیا تو میں نے چاۓ کا کہا لیکن سب نے کہا کہ ہم اب چاۓ نہیں پیتے لیکن میں نے زبردستی چاۓ بنائ اور ان کو پلائ اور وہ تھوڑی دیر بیٹھے رہے اور پھر کہا کہ ہم چلتے ہیں تو میں نے ان کے جانے کے بعد پیچھے برتن دھوۓ اور آٹا گوندہ بچوں کو گرم کپڑے پہناۓ اور شام کی روٹی کیلۓ تو دل ہی نہین تھا باقی گھر والو‍ں کیلیۓ بنائ اور میں بستر پر اگئ آج بچے بھی ٹایم پر سو گۓ میں بھی بہت تھک گئ اور پوسٹ لکھی اگر میری آج کے دن کی ڈائری پسند آۓ تو پلیز ووٹ کمنٹس کریں

Sort:  
 2 years ago 

bhut khobsorat din guzra ap ka khuch rahoo aur abad bhe

 2 years ago 

Thnku sir

 2 years ago 

your post has been selected for booming support
by urdu community team

 2 years ago 

Thnku so much

La comida deliciosa está en la cena. cena saludable y deliciosas galletas

 2 years ago 

Beautiful days, beautiful memories

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 59943.96
ETH 2421.71
USDT 1.00
SBD 2.43