My todays beautiful diary with family👨‍👩‍👧‍👧cooking🍲🍝kids ||urducommunity

in Urdu Community2 years ago (edited)

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
نفرت
وہ چیز ہے جو ایک لمحے میں محسوس ہو جاتی ہے
اور محبت
وہ۔ چیز ہے جس کو ثابت کرنے میں ذندگی گزر جاتی ہے
حضرت علی
کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

میری آج کی مصروفیات

میری صبح کا آغاز تین بجے ہوا اٹھی اور میاں کو بھی اٹھایا جلدی سے دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور نماز تہجد پڑھی پھر میں نے دیورانی کو جگایا اتنی دیر میں میں نے سحری بنا لی سب نے مل کے کھانا کھایا پھر میں نے دہی اور سادی روٹی سے روزہ رکھا چائے پی اس کے بعد روزہ بند کیا پھر کچھ دیر میں نے تسبیح پڑھی اس کے بعد آزان ہو گئی تو نماز پڑھی پھر کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد میں جا کے سو گئی پھر چھ بجے میں نے بچوں کو جگایا اسکول کے لیۓ تیار کیا اتنے میں چھوٹا بیٹا جگ گیا اسکا منہ ہاتھ دھلوایا اور پھر میں نے فیڈر بنا کر دیا اس کے بعد سب کے بستر فولڈ کیۓ کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا میں نے برتن دھوئے اور میں نے جھاڑو ختم کیا پھر کچھ دیر میں نے ٹی وی دیکھا پھر بیٹے کو نہلایا اسے کپڑے پہنائے اس کے بعد بیٹے کو چپس بنا کے کھلائے اور فیڈر بنا کے دیا اور اسے سلایا اور خود بھی سو گئی پھر آنکھ کھلی تو کچھ دیر میں نے دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائی اور بہنوں سے باتیں کی پھر اٹھی اور نہائی اس کے بعد نماز پڑھی پھر کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر اپنے بچوں کو پڑھایا

اسکے بعد میں نے عصر کی نماز ادا کی اور پھر افطاری کی تیاری کی آج میں نے چٹخارے دار فروٹ چاٹ بنائی

فروٹ چاٹ کے اجزا

سیب ---------
امرود ---------
کیلے ----------
انگور --------
کوکٹیل -------
اشرفیاں ---------
کریم --------
چاٹ مصالحہ --------
جام شیریں -------

IMG_20220407_201043.jpg

فروٹ چاٹ بنانے کا طریقہ

ان سب چیزوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں پھر کوکٹیل کا ڈبّہ ملتا ہے بازار سے وہ لے کر فروٹ چاٹ میں مکس کریں بہت زبردست فروٹ چاٹ بنتی ہے اسکے بعد ان کو اچھے سے مکس کریں اور حسب ضرورت چاٹ مصالحہ اور جام شیریں دال کر اچھے سے مکس اپ کریں یہ رہی میری آج کی مصروفیات امید ہے آپ سب کو بہت پسند آے گی

IMG_20220407_164900.jpg

IMG-20220407-WA0019.jpg

IMG-20220407-WA0024.jpg

اللّه نگہبان

Thanks for @yousafharoonkhan @urducommunity # regards @nadiawazeer

Sort:  

آپ نے بہت اچھیہ تصویریں بنائی ہیں

 2 years ago 

Bhot achi raspe bnai hay AP nay

 2 years ago 

Beitiful post air photography bht achi ki h good work keep it up

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.031
BTC 57908.48
ETH 2913.17
USDT 1.00
SBD 3.61