mari aj ki diary aur afghani karaiee ke recipe
السلام علیکم
میری صبح کا آغاز اللّه کے نام سے شروع ہوتا ہے
جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے
ساری بادشاہی اسی کی ہے وہ ہر چیز کا مالک ہے
وہ شے پر قادر ہے
کوئی بھی اسکا شریک نئی ہے
امید کرتی ہوں ک سٹیمیٹ ممبر آپ سب ٹھیک ہونگے اور آپ سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہونگے
میری صبح فجر کی نماز سے شروع ہوتی ہے پھر قرآن کی تلاوت کر کے فورن کچن میں جاتی ہوں اتنے میں بچے جاگ جاتے ہیں انکے ہاتھ موں دھلوا کر انکو روم میں بٹھاتی ہوں
پھر انکی پسند کا ناشتہ بناتی ہوں آج میں انکے لیۓ انڈے بوائل کرتی ہوں
اور میں میاں جی کے لیۓ کافی بناتی
ہوں میں تو چاۓ پراٹھا اور انڈا ہی کھاتی ہوں ناشتے میں
پھر روم میں آکر ناشتہ کرتی ہوں سردی بہوت ہے اور گیس بی بہت کم آرہی ہے آج میں کچن میں جاتی ہوں کام کے لیۓ بچوں کو بستر میں بیٹھا کے ٹیوی پر کارٹون لگا کر دے جاتی ہوں کے سکون سے کام کرلوں گی آج میں افغانی کڑھائی بناؤں گی
اجزاء
چکن : ۱ کلو
آئل :۲ کپ
ٹماٹر :۶ عدد
ہری مرچ : حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ :ایک چمچ
زیرہ :حسب ضرورت
الائچی: ۳ عدد
دار چینی : ۲ ڈنڈیاں
پیاز : ایک عدد
کالی مرچ :۲ چمچ
نمک:حسب ضرورت
ترکیب تیاری
سب سے پہلے ایک برتن میں گوشت اور آئل ڈالیں پھر گوشت براؤن کریں ہلکا سا پھر ٹماٹر اور ہری مرچ لمبائی میں کٹ لگا کر ڈالیں ۵ منٹ کے لیۓ چھوڑ دیں پھر آپ گوشت میں نمک کالی مرچ دہی اور ادرک لہسن زیرہ دار چینی اور الائچی ڈال کر خوب بھونیں
اسکے بعد ۱۵ منٹ کے لیۓ چھوڑ دیں
پھر ہرا دهانيا کٹ کر کے اور گرم مصالحہ ڈال کر گرم گرم روٹی سے نوش کریں شکریہ
دوپہر کے کھانے کے بعد میں نماز ظہر ادا کر کے بچوں کو سلا کر خود بی آرام کرتی ہوں تھوڑا آرام کے بعد میں چاۓ بناتی ہوںبارش دو دن سے ہو رہی ہے مجھے بارش میں چاۓ اور پکوڑے بہت پسند ہیں میں چھت پر بارش انجونے کرنے جاتی ہوں میں نے چھت پر پودے لگاۓ ہوئے ہیں میں انکا بہوت خیال رکھتی ہوں
اور شام کا وقت ہوجاتا ہے نماز عصر ہوجاتی ہے پھر میں نماز پڑھ کر بستر میں آجاتی ہوں ٹھنڈے پانی سے وضو کر کے اور بی لگ رہی ہے اسی طرح بچوں کے ساتھ وقت گزارتی ہوں اور شام مغرب ہوجاتی ہے اور میرے دن کا اختتام ہوجاتا ہے میں پورے دن کی ڈائری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتی ہوں آ پکی بے پناہ محبت میرے ساتھ ہے میں اسی طرح آپ سب کے ساتھ اپنی ڈائری شیئر کرتی رہوں گی آج کے لیۓ بس اتنا ہی لکھوں گیے
کل پھر نۓ دن کی شروعات سے ملیں گے
#thanks to @yousafharoonkhan @urducommunity #regards
@nadiawazer
آپ نے بہت اچھی تصویریں بنائی ہیں
میری پوسٹ پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ
افغانی کڑہائی کی ریسپی بہت اچھی بنائی ہے آپ نے
میری پوسٹ پڑھنے کے لیے آپ کا شکریہ