#Club5050 || my to day dairy --- krila recipe

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم

$ اسلام علیکم
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!

آمین یارب العالمین..

کیا حال ہے سٹیمنٹ فیملی کا امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

ہیں
کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے آمین

میری آج کی ڈائری

میری صبح کا آغاز ساڑھے پانچ بجے ہوا اٹھی بچوں کو بھی اٹھایا دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد موبائل اٹھایا دوستوں کو گڈ مارننگ بولا کچھ دیر بات چیت ہوئی پھر کچن میں گئی اور بچوں کے لیۓ ناشتہ بنایا بچوں کو ناشتہ کروا کر جلدی جلدی انکو یو نیفارم پہنایا پانی والی بوٹل اور لنچ ساتھ دیتی ہوں

IMG_20220327_152604.jpg

IMG_20220329_102013.jpg

بچوں کے جانے کے بعد سارے بستر فولڈ کیۓ برتن اکٹھے کر کے کچن میں رکھے پھر اپنے بیٹے علی کو صاف ستھرا کر کے کپڑے بدلے اسکے بعد کچن میں برتن دھوۓ أٹا گوندها چولھا صاف کیا پھر میاں جی کو بولہ کے کچھ دوپہر میں پکانے کو لا کر دیں میاں جی کریلے گوشت لے کر ہے میں نے ساری صفائی کر کے کریلے صاف کئے جو کے میں بہت پسند کرتی ہوں پھر میں نے کریلے صاف کر کے چھوٹے چھوٹے کاٹ کر نمک لگا کر رکھا اور گوشت بی ساتھ کاٹ کر دھو کر رکھا

بنانے کی تیاری

اتنے میں میں نے کریلے اچھے سے دھو کر خشک کر لیۓ پھر ایک برتن میں آئل ڈال کر کریلوں کو براؤن کیا اور ساتھ جب براؤن ہو گیے تو میں نے ٹماٹر پیاز ہری مرچیں ہلدی اور گوشت ڈال کر خوب بھونی اتنا کے گوشت بی گل جاۓ اور پیاز بی نرم ہوجاۓ پھر میں نے ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر دم دے دیا یہ تھی میری آج کے کریلے ساتھ میں میں نے روٹی بنائی بچے آگیے تو ساتھ کھانا کھایا اور اللّه کا شکر ادا کیا

IMG_20220329_093223.jpg

پھر میں نے کپڑے دھوۓ جب میرا بیٹا علی چھوٹا ہے میرا بڑا بیٹا جنید جب اسکول سے گھر آتا تب میں کپڑے دھوتی ہوں ذرا وہ علی کا خیال کرتا ہے اور میں بےفکر ہو کر کام کر لیتی ہوں پھر میں نیچے آکر چاۓ بناتی ہوں اور کچھ دیر آرام کرتی ہوں شام کو محلے میں ہم سب نے مہندی پر جانا ہوتا ہے سب بچوں کے کپڑے پریس کرتی ہوں اور سبکو تیار کرتی ہوں شام کے لیۓ میں نے پلاؤ بنایا جسکی پکس آپ سب سے شیئر کروں گی

IMG_20220329_171430.jpg

Screenshot_20220322_153542.jpg

Screenshot_20220322_153534.jpg

میں آج بہت تھک گئی ہوں یہ رہی میری آج کی ڈائری اپنا بہت خیال رکھیے گا اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  
 2 years ago 

کریلے کی ریسپی بہت اچھی بنائی ہے آپ نے

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 56858.44
ETH 2919.14
USDT 1.00
SBD 3.60