Diary game || Sister's wedding shopping
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم
السلام علیکم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ ، جس میں آپ سب کے لیے.....!
خیرو برکت ھو..!
عزت و وقار ھو..!
راحت و سکون ھو..!
صحت و تندرستی ھو..!
ترقی و خوشحالی ھو..!
اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!
دعا ھے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!
آمین یارب العالمین..
کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ٹھاک ہوں اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمارے والدین کا سایہ ہمارے سروں پے ہمیشہ سلامت رکھے آمین
میری آج کی ڈائری
میری صبح کا آغاز چھے بجے ہوا اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کی پھر ناشتہ تیار کیا بچوں کو کہا آ جاؤ ناشتہ کرلو پھر ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا ناشتہ کر رہی تھی میرا بیٹا جا گ گیااس کا منہ ہاتھ دھلا یا پھر اسے بھی ناشتہ کروایا اور خود بھی کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر سمیٹے پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کر کے برتن دھو ئے پھر سالن بنایا اس کے بعد میں نے آٹا گوندا اس کے بعد جلدی سے روٹیاں بنائی اور ساتھ میں کھانے میں آلو کے چپس بناے
میں نے بازار جانا ہے اس لیۓ سب کام جلدی میں کیۓ اور آج بازار کا لاسٹ چکر ہے سب شاپنگ ختم کرنی ہے آج پرسوں میری بہن کی مہندی ہے آج جو میں نے شاپنگ کی اسکی پكس آپ سب سے شیئر کروں گی
پھر میں گھر واپس آئی اور سکون سے ریسٹ کیا بہت زیادہ تھک گئی میں آج چاۓ بنائی اور ٹیبلٹ لی پھر اپنے بیٹے کو کہا
مجھے دباؤ بہت درد ہے پاؤں میں آج تو حد ہوگئی بازار میں گھوم گھوم کر تھکاوٹ سے مجھے تو نیند بی نئی آتی جیسے تیسے دن گزر ہی گیا اور شکر ادا کیا میں نے میری بہن کا فرنیچر بی آج چلا گیا لاہور اور آج میری امی نے میلاد بی کروایا گھر میں اسی کے ساتھ میری ڈائری اختتام پر پہنچی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی
اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین
واسلام
آپ نے بہت اچھی فوٹو گرافی کی ہے ۔
آپ نے بہت اچھی فوٹوگرافی کی، اچھی شاپنگ کی۔
thank bai
بہت اچھی شوپنگ کی ہے آپ نے اور فرنیچر بہت پیارا ہے
tumra thank horain sis
delicious
آپ کی خریداری، لباس کا انتخاب اور کورین خوبصورت لگ رہی ہے۔
thank
اس تعریف کے لیے آپ سب کا شکریہ، میں بہت خوش ہوں، کہ آپ سب نے میری اس ڈائری پوسٹ کو پسند کیا۔