Naughty Billy photography and my diary today 27-11-2022

in Urdu Community2 years ago

اللّہ کے پاک نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہسیت رحم کرنے والا ہے سب اُسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی مدد کرنے والا ہے ہماری شہ رگ سے ذیادہ قریب ہے ہمارے دلوں کے حال سے واقف ہے جزا کے دن کا مالک ہے اور بڑا غفور الرحیم ہے۔

صبح کا آغاز

اسلام وعلیکم سٹیمینس آپ لوگ کیسے ہیں اُمید کرتی ہوں خیریت سے ہوں گے اور سب اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے اور میری دعا ہے کہ سب محفوظ رہیں۔آج میں اپنی ڈائری میں میری آج کی مصروفیات شئیر کروں گی تو دوستوں آج میری صبح کا آغاز ذرا جلدی ہوا میں اُٹھی منھ ہاتھ دھوۓ اور نماز کیلئے وضو کرنے لگی جب وضو کر لیا تو میں نے جاۓ نماز بچھائی اور اس پر نماز فجر پڑھنے لگی نماز ادا کی اور اللّہ عزوجل سے اپنے اور سب کے لیے دعا کی اسکے بعد میں نے جاۓ نماز فولڈ کرلی اسکے بعد میں نے کچھ دیر اپنے براندہ میں چہل قدمی کی اسکے بعد میں کچن میں چلی گئی کچھ دیر ہاتھ سیکے اور پھر میں نے صبح کا ناشتہ بنانا شروع کیا تھوڑی دیر میں باقی سب بھی اٹھ گئے اور جب ناشتہ بن گیا تو میں نے سب کو انوائیٹ کیا سب نے مل کر صبح کا ناشتہ کیا اور پھر جب ناشتہ ہو گیا تو میں نے برتن سمیٹ لیے اور کچن میں رکھ دیے اسکے بعد میں نے سارے برتن دھو لیے اور کچن سارا صاف کردیا پھر میں نے اندر کمروں کی صفائی کرلی ڈسٹنگ جھاڑو پوچا لگایاپھر تھوڑی دیر دھوپ میں بیٹھی رہی پھر تیرہ رجب کیلئے تیار ہوۓ اپنے بھتیجے کو تیار کیا پھر میں نے سبکی فوٹوگرافی بھی کی امید ہے آپکو پسند آۓ گی۔

دوپہرکا وقت

اور پھر امی نے کہا کہ آج مشین لگانی ہے تو میں نے مشین سے کپڑے نکال لیے اور پھر کپڑے دھوۓ آج دھوپ کافی اچھی تھی تو کپڑے دھوتے وقت سردی بھی محسوس نہیں ہوئی کپڑے دھونے میں تقریباً دو گھنٹے لگے پھر گیس بھی چلی گئی اسلیے ہم نے دوپہر کا کھانا آج باہر سے منگوایا اور روٹیاں بھی باہر سے منگوائی میرا بھائی کباب اور روٹیاں لے آیا جو کہ بہت مزےدار بنے ہوۓ تھے پسند آۓ
ہم سب نے آرام سے بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا پھر میں نے سارے برتن سمیٹ کر کچن میں رکھ دیے اور سارے برتن دھو لیے اور کچن دوبارہ صاف ستھرا کرلیا۔ پھر میں نے ظہد کی نماز پڑھنے کے لیے وضو کیا اور اللّہ کے حضور نماز ظہر ادا کی اور سب کے لیے دعا کی پھر کچھ دیر آرام کرنے کیلئے لیٹ گئی۔

_20220215_065506.jpg

_20220215_065441.jpg

شام کا وقت

نماز کا ٹائم ہوا تو اٹھ گئی پھر تھوڑی دیر میں ٹیوشن کے بچے پڑھنے آگئے بچوں کے پیپرز بھی شرقع ہو گئے ہیں تو انکو اچھے طریقے سے کافی ٹائم دینا ہوتا ہے میں نے انکو پڑھایا اور پھر میری بہن میرے لیے چاۓ بنا لائی میں نے چاۓ پی اور اللّہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمیں اتنی ساری نعمتوں سے نوذزا اور ان میں سے ایک بڑی نعمت چھوٹی بہن بھی ہے جو میرے بہت کام آتی ہے پھر میں نے مغرب کی نماز ادا کی۔

رات کا وقت

رات کو میں نے ڈھیر ساری پالک کاٹی اور رات کو میں نے امی کے ساتھ مل کر پالک گوشت بنایا اور پھر میں نے روٹی بنالی جب بن گیا تو سب کو انوائیٹ کیا اور سب نے مل کر رات کا کھانا کھایا اسکے بعد میں نے برتن اکھٹے کر لیے اور کچن میں رکھ دیے اسکے بعد میں نے سارے برتن دھو لیے اور سارا کچن صاف کرلیا۔ پھر میں اپنے روم میں آگئی۔ اور ایک ڈرامہ دیکھا۔ اور ساتھ ساتھ میں اپنی آج کی روٹین بھی لکھتی رہی

شرارتی بلی کی فوٹو گرافی

یہ خوبصورت بلی ہے. وہ بہت شرارتی اور خوبصورت ہے۔ وہ صبح شام ہمارے گھر آتی تھی لیکن آج وہ ہمارے گھر نہیں آئی۔ وہ شرارتی ہے

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

image.png

اختتام

تو وستوں یہ تھی میری آج کی ڈائری امید کرتی ہوں آپکو پسند آۓ گی اسی طرح سپورٹ کرتے رہیں دعاؤں میں یاد ررکھیےگا اپنا بہت خیال رکھے گا۔کل پھر ایک نئی ڈائری کے ساتھ حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ
Special mentions
@yousafharoonkhan
@urdu-community
Thanks for stopping by
Regards @muskanali

Sort:  

شکریہ بھائی

 2 years ago 

Lgta h apko bili bht achi lgti h apny ghr mn pale hue h

بلیاں بہت معصوم جانور ہیں، مجھے بلیوں سے پیار ہے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 58010.39
ETH 2457.12
USDT 1.00
SBD 2.34