mra khobsorat din ki diary lifestyle

in Urdu Community2 years ago

اللّہ کے پاک نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے سب اسی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں بیشک وہی کُن فرمانے والا ہے ہماری شہ رگ سے ذیادہ قریب ہے ہمیں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا ہے۔

صبح کا آغاز

اسلام وعلیکم سٹیمینس کیسے ہیں آپ لوگ امید کرتی ہوں آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے اور اپنے کاموں میں مصروف ہوں گے آج میں آپ سے اپنی مصروفیات شئیر کروں گی آج میری صبح کا آغاز صبح ساڑھے چھے بجے ہوا میں اٹھی منھ ہاتھ دھوۓ پھر میں نے وضو کیااور اللّہ کے حضور نماز فجر ادا کی اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے دعا کی اسکے بعد میں نے کچھ دیر اپنے گھر کے براندہ میں چہل قدمی کی اسکے بعد میں کچن میں چلی گئی اور سب کیلئے ناشتہ بنانا شروع کر دیا اتنے میں سب اٹھ گئے جب ناشتہ بن گیا تو سب ناشتہ کرنے آگئے ہم سب نے مل کر صبح کا ناشتہ کہا اور اللّہ کا شکر ادا کیا۔ اسکے بعد میں نے سارے برتن اکھٹے کیے اور کچن میں رکھ دیے اسکے بعد میں نے سارے برتن دھو لیے اور سارا کچن صاف کرلیا اور کمروں سے ڈسٹنگ کر لی اور صحن بھی دھو کر صاف کرلیا۔

image.png

دوپہر کا وقت

پھر میں کچھ دیر دھوپ میں بیٹھی رہی امی کے ساتھ گپ شپ کرتی رہی اسکے بعد ہم نے دوپہر کے کھانے کے بارے میں ڈسکس کیا اور پھر میرے والد صاحب پکانے کیلئے لے آۓ ہم نے مل کر آج آلو کے کباب بنا لیے۔ اورپھر میں نے اتنے میں روٹی بنای کیونکہ گیس ڈیڑھ بجے چلی جاتی ہے پھر جب کھانا تیار ہو گیا تو میں نے سب کو انوائیٹ کیا سب نے مل کر کھانا کھایا۔ اود اللّہ کا شکر ادا کیا اسکے بعد میں نے وضو کیا اور نمازِ ظہر ادا کی اسکے بعد سب کیلئے دعا کی پھر میں نے کچھ دیر ریسٹ کیا۔

image.png

شام کا وقت

ریسٹ کرنے کے بعد میں جب اٹھی تو میں نے چناچاٹ بنالی اور پھر۔ سب نے مل کر کھائی
مزے دار بنی تھی پھر میں نے لیز کھایا جو کہ بہت مزےدار تھایہ فلیور میں نے فرسٹ ٹائم ٹرائی کیا تھا۔ اسکے بعد ٹیوشن کے بچے آگئے میں۔ ے انکو پڑھایا بچوں کے پیپر شروع ہو گئے ہیں ایے ان پر ذیادہ ٹائم دینا ہوتا ہے اسکے بعد میں نے گھر کے کچھ کام کیے۔

image.png

رات کا وقت

رات کو میں نے کھانا گرم کیا اور سب کو دیا اور خود بھی کھایا پھر میں کچھ فری ہوئی تو میں نے آج کی ڈائری لکھنے کا سوچا اپنی تمام دن کی روٹین لکھنے بیٹھ گئی اسکے بعد میں پوسٹ کردوں گی۔

اختتام

تو دوستوں یہ تھی میری آج کی مصروفیات امید ہے آپکو پسند آۓ گی اپنا بہت خیال رکھیے گا کل پھر حاضر ہوں گی۔
جزاک اللّہ
Special mentions
@yousafharoonkhan @urducommunity

Sort:  

Pholo ki photo garfi ap na bahot payri ki hy

la rosa y la comida se ven muy hermosas

آپ نے بہت اچھی پوسٹ لکھی ہے اور مجھے آپ کی فوٹو گرافی کی خاص فوڈ فوٹوگرافی پسند آئی

 2 years ago 

Mashalllah jnab ap ki daily report kafi achi hy or achi tasverrain banai hy good work Brother

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32