mari aj ki diary ap sub ka lia

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں

اے اللہ

اے عرش عظیم کے مالک اے حکمت والے اے کائنات کے رب

ہمارے دلوں کو گمراہ ہونے سے بچا

اور آج کے اس روشن دن کو ہمارے لئے باعث رحمت بنا دے

رزق وسیع عطا کر دے

اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیاب کر دے آمین

کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

میری آج کی روٹین

میری صبح کا آغاز ساڑھے پانچ بجے ھوا سب سے پہلے دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اس کے بعد نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی پھر موبائل اٹھایا دوستوں کو گڈ مارننگ بولا اور کچھ دیر بات چیت ہوئی پھر امی نے آواز دی ناشتہ تیار ہے آجاؤ ناشتہ کر لو پھر ہم سب نے مل کر ناشتہ کیا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیۓ اس کے بعد کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگا صحن سے جھاڑو ختم کرکے کچھ دیر بیٹھی پھر برتن دھوۓ برتن ختم کر کے منہ ہاتھ دھویاپھر بیٹے کو نہلایا اسے کپڑے پہنائے اس کے بعد میں نے سالن بنایا مرغی کا گوشت منگوایا اور گوشت آلو بنائے

IMG_20220325_185835.jpg

IMG_20220325_185827.jpg

IMG_20220325_185822.jpg

IMG_20220325_185810.jpg

سالن بنانے کے ساتھ ساتھ آٹا گوندا پھر کچھ دیر موبائل استعمال کیا پھر تندور گرم کیا اور امی کے ساتھ روٹی بنانے میں مدد کی جب روٹی بن گئی تو سب نے مل کے کھانا کھایا جب سب نے کھانا کھا لیا تو برتن سمیٹے پھر سب نے کچھ دیر آرام کیا اور میں نے بھی آرام کیا اب دن بڑھ گیا ہے میں سو کے اٹھی منہ ہاتھ دھویا ساتھ وضو بھی کیا اور نماز پڑھی پھر امی نے چائے بنائی اور سب کو دی میں نے بھی چائے پی اور ساتھ ساتھ پوسٹ بھی لکھی

یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  

آپ کی کوڑی بہت مسالیدار لگ رہی ہے۔ بہت اچھی پوسٹ لکھی آپ نے شکریہ

آپ سب کا شکریہ، آپ سب نے میری پوسٹ کو پسند کیا، میں خوش ہوں۔

 2 years ago 

مسکان آپ نے بہت اچھی پوسٹ لکھی ہے، مجھے کھانے کی کوڑی اچھی لگی

kuri the bhe bhut lazmi

 2 years ago 

delicious

thank mh

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 63283.09
ETH 2463.49
USDT 1.00
SBD 2.54