...میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری...آج میری فیملی میں نفل روزہ ہے اور آج کا قصہ

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

میں اپنی پوسٹ کا آغاز اللہ پاک کے ذکر سے کروں گی اللہ رب العزت نے اتنی نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں کہ نعمتوں کو انسان شمار نہیں کر سکتا انسان سوچتا ہے کہ مجھے فلاں چیز کی ضرورت ہے اور وہ چیز تو میرے پاس ہونی چاہیے لیکن اگر انسان چند لمحے کے لئے سوچے کہ مجھے کتنی نعمتیں اللہ سے مانگ کر اور خود محنت کر کے ملی ہیں اور کتنی چیزیں ہیں جس کے لئے انسان نے سوچا ہے کہ مجھے مل جائیں تو ہر انسان اس نتیجے پر پہنچے گا کہ اس کو اللہ تعالی نے جو نعمتیں دی ہیں بغیر اس کے سوچے بغیر مانگے بغیر محنت کیے ان کی مقدار بہت زیادہ ہے کئی نعمتیں ایسی نظر آئیں گی جن کے مانگنے کا کبھی خیال بھی نہ آیا ہوگا حالانکہ ان کے بغیر انسان زندہ بھی نہیں رہ سکتا لیکن اللہ تعالی نے وہ نعمتیں بھی انسان کو عطا فرمائی ہیں اب ان تمام نعمتوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان کا شکر ادا کرے

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے وہ سب کا پالنے والا ہے ہماری شہ رگ سے ذیادہ قریب ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں بیشک۔ وہی مدد کرنے والا ہے

کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے آمین

میری آج کی روٹین

میں آج 2:30 بجے اٹھی اور بہن کو بھی اٹھایا سب سے پہلے دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اور پھر ہم دونوں بہنوں نے مل کے نماز تہجد ادا کی پھر امی کی ہیلپ کی سحری بنانے میں جب سحری بن گئی تو سب کو جگایا سب نے مل کے کھانا کھایا ہم نے چوری بنائی ساتھ میں دہی اور سالن بھی تھا کیونکہ کوئی دہی کے ساتھ روزہ رکھتا ہے تو کوئی چوری اور سالن کے ساتھ ہم سب نے مل کے کھانا کھایا پھر ایک ایک کپ چائے پی پھر کچھ دیر بیٹھی اس کے بعد روزہ بند ہو گیا تو روزہ بند کیا اس کے بعد کچھ دیر تسبیح پڑھی جب آزان ہو گئی تو نماز پڑھی پھر قرآن پاک پڑھا اس کے بعد سو گئی پھر صبح آنکھ کھلی تو منہ ہاتھ دھویا اس کے بعد سب کے بستر سمیٹے اور کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی پھر صحن سے جھاڑو لگایا اس کے بعد فرج سے برف نکالی اور پانی بھر کے رکھا پھر بیٹے کو نہلایا اسے کپڑے پہنائے اس کے بعد اسے کھانا کھلایا کچھ دیر میں نے ٹی وی دیکھی پھر میں نے بیٹے کو سلایا اور خود بھی سو گئی پھر امی نے جگایا میں نے وضو کیا اور نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد # چنوں کی دال اور انڈوں کا مکس سالن بنایا

IMG_20220410_184028.jpg

IMG_20220410_184019.jpg

اس کے بعد پکوڑے بنا ئے

IMG_20220410_183950.jpg

IMG_20220410_183948.jpg

پھر پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  

comida deliciosa, y la receta que compartiste es fácil y eres un buen chef

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 56588.25
ETH 2399.94
USDT 1.00
SBD 2.32