میری آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلام علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں

فرمان حضرت علی

میں دو آدمیوں کو تلاش کرنے پر بھی تلاش نا کر سکا

ایک جس نے اللہ کے نام پہ دیا ہو اور غریب ہو گیا ہو

دوسرا وہ

جس نے ظلم کیا ہو اور اللہ کی پکڑ سے بچ گیا ہو

کیا حال ہے دوستو امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمداللہ ٹھیک ہوں اور روز مرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

میری آج کی ڈائری

میری صبح کا آغاز ساڑھے پانچ بجے ہوا اٹھی بہن کو بھی اٹھایا دانت برش کیۓ منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد موبائل کو چارجنگ پے لگایا پھر ٹی وی کوآن کیا اور کچھ دیر قرآن پاک کی تلاوت سنی اس کے بعد امی کی ناشتہ بنانے میں مدد کی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کے ناشتہ کیا ناشتہ کر لینے کے بعد میں نے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈ کیۓ پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کر کے کچھ دیر بیٹھی پھر میں تیار ہو گئی جوتے لینے جانا تھا میری بہن اور میں تیار ہو کے بھائی کے ساتھ بازار چلی گئی وہاں پہنچ کے جوتے لیۓ اور ساتھ ساتھ میں نے کچھ فوٹوگرافی کی جو میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں

IMG_20220316_123304.jpg

IMG_20220316_123257.jpg

IMG_20220316_123143_1.jpg

IMG_20220316_123143.jpg

IMG_20220316_113047.jpg

IMG_20220316_113039.jpg

IMG_20220316_113036.jpg

IMG_20220316_113035.jpg

IMG_20220316_113033.jpg

پھر بازار سے جوتے لیۓ اپنے لیۓ بہنوں کے بھی اور بیٹے کے جوتے لیۓ پھر واپس آتے ہوئے سموسے بھی لیۓ پھر گھر واپس آگئی گھر آکے سب کو جوتے دکھائے سب کو بہت پسند آئے پھر کھانا کھایا کھانا کھا لیا تو کچھ دیر آرام کیا پھر ظہر کی آزان ہو گئی تو نماز پڑھی اس کے بعد چائے بنائی اور سب کو چائے دی اور خود بھی پی پھر برتن دھوئے اس کے بعد بیٹھ کے پوسٹ لکھی

یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا ہامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  
 2 years ago 

آپ نے واقعی بہت اچھی حدیث بتائی ہے

tahnk you

مسکان ماشاءاللہ مبارک ھو آپ کی پوسٹ بھی اردو کمیونٹی میں سلیکٹ ھوئی ھے بہت زبردست فوٹو گرافی کی ھے کیا بات ہے جناب

thank you bhi

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 60607.86
ETH 2620.83
USDT 1.00
SBD 2.52